جوؤں کے ڈر سے اب بچوں کے بال نہ کٹوائيں بلکہ صرف ان چند آسان تدابیر سے جوئيں بھگائيں اور بال لمبے اور چمکدار بنائیں

میں نے آج پھر اس بات کا فیصلہ کیا کہ اپنی بیٹی کے بالوں کو بالکل چھوٹے کروا لوں۔ مگر جس وقت اس کو پارلر لے جانے لگی تو اس نے رونا دھونا مچا دیا ۔ بڑھتی ہوئی عمر کی بچیاں اپنے لک کے لیے ویسے بھی حساس ہوتی ہیں اور پھر اتنے چھوٹے بالوں کو دیکھ کر اس کے ہم جماعت اس کو مذاق کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ مگر ہر وقت سر کو کھجاتے ہوئے دیکھنا بھی میرے لیے ایک ناقابل برداشت امر تھا۔ صبح شام سر کی جوئیں نکال نکال کر میں تھک چکی تھی مگر دوبارہ اسکول جاتی اور جوئيں لے کر آجاتی۔ مگر پھر میری ایک پڑوسن نے مجھے کچھ ایسے نسخے بتائے جن سے نہ صرف میری بیٹی کے سر کی جوؤں کا خاتمہ ہو گیا بلکہ اس کے بال بھی صحت مند اور لمبے ہونے لگے۔ ان نسخوں کو آپ کے ساتھ شئیر کر کے بتانا چاہتی ہوں کہ اپنے بچوں کے بال نہ کٹوائیں بلکہ ان نسخوں کا استعمال کر کے جوؤں سے نجات پائیں-

1: زیتون کا تیل

زیتون کا تیل دوسرے تیلوں کے مقابلے میں زيادہ گاڑھا ہوتا ہے اس وجہ سے یہ جوؤں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بالوں میں سے لیکھوں کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس کے لیے سر پر بالوں کی جڑوں تک میں زیتون کا تیل لگا کر اس کے بعد سر پر شاور کیپ چڑھا دیں اس سے آکسیجن کی سپلائی بند ہو جائے گی اور رات میں ساری جوؤں کا صفایا ہو جائے گا-

2: مایونیز

اگرچہ مایونیز کا استعمال سلاد کے لیے کیا جاتا ہے مگر یہ جوؤں کو بھگانے کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ اس کو سر پر اچھی طرح لگا لیں اور اس کے اوپر شاور کیپ پہن لیں۔ 3 سے 4 گھنٹوں کے بعد شیمپو کر کے باریک کنگھے سے بالوں کو جھاڑ لیں یہ عمل ہر ہفتے دہرائيں جلد ہی جوؤں کے مسئلے سے نجات مل جائے گی-

3: نمک

ایک چوتھائی کپ نمک لے لیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں سرکہ شامل کر کے اس سے بالوں میں مساج کر لیں۔ شاور کیپ پہن کر اس کو دو گھنثوں تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیں اور باریک کنگھی سے بالوں کو جھاڑ لیں نمک اور سرکہ کے تیزابی اثر سے جوئیں مر جاتی ہیں اس عمل کو ہر تیسرے دن دہرائيں-

4: لہسن

لہسن اینی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور جوؤں کے لیے بہت بہترین ہوتا ہے- لیکن اس کا استعمال دس سال سے چھوٹے بچوں میں نہ کریں دس سے بارہ جوئے لہسن کے پیس کر اس میں لیموں کے رس کے کچھ قطرے شامل کر دیں اور اس کو بالوں میں صرف آدھے گھنٹے تک لگائیں اور اس کے بعد اچھی طرح شیمپو کر لیں اس سے بھی جوئيں ختم ہو جاتی ہیں اور دوبارہ نہیں بنتی ہیں-

5: پٹرولیم جیلی

پٹرولیم جیلی کو سر کی کھوپڑی پر بالوں کے اوپر اچھی طرح لگا دیں اور اس کے اوپر شاور کیپ پہن لیں ۔ رات بھر اس کو لگا رہنے دیں اور صبح اس کے اوپر بے بی آئل کا مساج کریں اور باریک کنگھی سے بالوں میں سے ساری جوئیں نکال لیں اس طریقے سے لیکھیں بھی نکل جاتی ہیں اور سر صاف ہو جاتا ہے-

Joun Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Joun Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Joun Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   18331 Views   |   29 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوؤں کے ڈر سے اب بچوں کے بال نہ کٹوائيں بلکہ صرف ان چند آسان تدابیر سے جوئيں بھگائيں اور بال لمبے اور چمکدار بنائیں

جوؤں کے ڈر سے اب بچوں کے بال نہ کٹوائيں بلکہ صرف ان چند آسان تدابیر سے جوئيں بھگائيں اور بال لمبے اور چمکدار بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوؤں کے ڈر سے اب بچوں کے بال نہ کٹوائيں بلکہ صرف ان چند آسان تدابیر سے جوئيں بھگائيں اور بال لمبے اور چمکدار بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔