مشروم خواتین کیلئے کیوں ضروری ہے؟ماہرین نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

مشروم (کھمبی )ایک فنگس ہے لیکن اپنے اندر بے پناہ غذائیت رکھتی ہے مشروم کی چھہ سوسے ذائد اقسام پائی جاتی ہیں جو منفرد افادیت اور خصوصیات رکھتی ہیں اور زہر سے پاک ہوتی ہیں ۔مشروم کا استعمال بچے ،بوڑھے اور خواتین ،مرد بلاکسی خوف آسانی سے کر سکتے ہیں ۔
مگر جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مشروم میں ایسے بے شمار غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو خواتین کے جسم کوفوری طاقت پہنچاتے ہیں۔

۱۔آئرن ۔
مردوں کے مقابل میں خواتین میں خون کی کمی زیادہ ہوتی ہے ،مشروم میں پروٹین کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے اس لئے اسے گوشت کامتبادل بھی کہا جاتا ہے یہ تیزی سے خون بڑھاتا ہے ۔

۲۔ ہارمونز کا توازن ۔
مشروم میں وٹامن کثرت سے پائے جاتے ہیں وٹامن بی ۱،بی ۲، بی ۶ اور ڈی ۲ کی موجودگی سے یہ ایک اہم غذا بن جاتا ہے۔مشروم میں موجود وٹامن ڈی ۲ جنسی ہارمونز پیدا کرتا ہے۔لہذا یہ جنسی ٹانک کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے ۔اس میں موجود میلانن نسوانی حسن میں اضافہ کرتا ہے۔

۳۔ایام کی باقاعدگی۔
مشرو م کی ایک قسم (ہوج )خواتین کے لئے دوا سمجھی جاتی ہے ۔اس مشروم میں کو بطور دوا استعمال کرنے سے خواتین کے مخصوص ایام کی بے قاعدگی دور ہوتی ہے جس سے چہرے پر نکلنے والے دانے اور ان کے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں ۔یہ خواتین کے رحم کے افعال بہتر بناتا ہے جس سے خواتین کے جلدی امراض دور ہوتے ہیں ۔

۴۔کیلشیم ۔
خواتین بچوں کی پیدائش کے بعد اندرونی کمزوری کا شکار ہو جاتی ہیں انکے جوڑ اور پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں ،مشروم ہڈیوں کی کمزوری ، ہڈی کی ٹوٹ پھوٹ اور چوٹ کے زخم کے لئے مفید ہے ،خواتین زچگی کے بعد مشروم کااستعمال سوپ کی صورت میں کر سکتی ہیں ۔ مشروم میں کیلشیم کی مقدار خواتین کی ہڈیوں ،پٹھوں اور اعصاب کو تقویت فراہم کرتی ہے ۔

۵۔اینٹی آکسیڈنٹ ۔
مشروم بیک وقت پروٹین سے بھر پور اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتا ہے ۔ا یک طر ف اینٹی وائرل اور اینٹی فلیمیٹری خصوصیات رکھتا ہے تو دوسری طرف اس میں موجود زنک حسن کے نکھار میں بھی مدد کرتا ہے ۔مشروم میں تربوز کے برابر پانی کی مقدار پائی جاتی ہے ۔چونکہ اس میں کاربوہائڈریٹس ،فیٹ اور سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے جس کے باعث یہ ان خواتین کے لئے انتہائی مفیدہے جو وزن کم کرنا چاہتی ہیں ۔ ساتھ ہی اس کا پانی سر میں لگانے سے بالوں کی نشونما تیز ہوتی ہے ۔مشروم کا پانی پلکوں کے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بصارت تیز کرتا ہے ۔

۶۔بے چینی اور چڑ چڑاہٹ کا خاتمہ۔
خواتین گھریلو امور کو انجام دیتے دیتے چڑ چڑاہٹ کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سوڈیم کی زیادتی اور پاٹاشیم کی کمی ہوتی ہے ۔سوڈیم کی زیادتی کے باعث بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے جب کہ مشروم میں پوٹاشیم اور کوپر ،میگنیشیم،فاسفورس اور سلینیم اور لینٹانن پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے ،دل کی دھڑکن کومستقل رکھنے ،مائگرین سے بچانے اور دیگر ذہنی امراض (تناؤ،ذہنی الھجن اور یاد داشت کی کمی )کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔دن میں ایک دفعہ مشروم سے بنی ڈش استعمال کرنے سے ایسے ضروری نیوٹرنٹ کا حصول ممکن ہوتا ہے جو توانائی سے بھر پور دن گزارنے کے لئے کافی ہوتے ہیں ۔

۷۔ایڈزاور کینسر سے بچاؤ ۔
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خواتین ایڈز اور بریسٹ کینسر کا سب سے زیادہ شکار ہو تی ہیں ۔مشروم میں بادام کے برابر سلینیم اور وٹامن ای پایا جاتاہے جو ہمارے خلیوں کوایڈزاور کینسر کے جراثیم کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے ۔مشروم کا شمار ان کھانوں میں ہوتا ہے جو میٹا بولزم کو درست رکھتے ہیں ۔اس میں وٹامن بی ،پروٹین اور فائبر کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو میٹابولزم کو تیزکرتی ہے ۔

Mushroom Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mushroom Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mushroom Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7274 Views   |   20 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مشروم خواتین کیلئے کیوں ضروری ہے؟ماہرین نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

مشروم خواتین کیلئے کیوں ضروری ہے؟ماہرین نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مشروم خواتین کیلئے کیوں ضروری ہے؟ماہرین نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔