تم لوگوں نے مجھے رلا دیا۔ یہ الفاظ ہیں اس مشہور اداکار کے جس نے 50 سال سے زائد عرصہ بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں دھرمیندر کی ۔ یہ مشہور ڈانس شو سپر اسٹار سنگر میں رو گئے۔
ہوا کچھ یوں کہ انہیں ان کے گاؤں کی یادیں دیکھائی گئیں کہ یہ وہاں کیسے رہتے تھے اور لوگ ان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں۔ یہ جس اسکول پڑھتے تھے اس کے استاد کہتے ہیں کہ بچپن سے ہی یہ اداکار بننے کے خواب ایک ریل کی پٹری اور پل پر بیٹھ کر دیکھتے تھے اور یہی سوچتے تھے کہ کس دن میرے نام کے ساتھ اداکار لگے گا۔
ان کے گاؤں کا نام ہے سانے وال جو کہ شہر لدھیانے کے قریب واقع ہے ۔بڑے اداکار ہونے کے باوجود بھی یہ ایک نیک دل اور سخی انسان ہیں کیونکہ ایک اس گاؤں کا ایک شہری کہتا ہے کہ جب بھی ہم ان کے پاس مدد کیلئے جاتے ہیں۔
تو یہ ہمیں گلے سے لگاتے ہیں اور پیسے بھی پکڑا دیتے ہیں ۔یہی نہیں بچوں کا کہنا ہے کہ جب ہمیں کوئی کہتا ہے کہ آپ دھرمیندر جی کے گاؤں سے ہیں تو تھوڑا ہی صحیح پر ہمیں بھی اچھا محسوس ہوتا ہے۔
اور تو اور علاقے کے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ اسے گجریلہ، مٹھائی اور لسی خوب پسند تھی یہی نہیں جب یہ ممبئی گیا اور کامیاب ہو گیا تو اس کے گاؤں اور شہر میں پوسٹر لگتے تھے۔
تو اس کا والد خوشی سے پھولا نہیں سماتا تھا کہ اس کے بیٹے کی اس قدر عزت ہے۔ مزید یہ کہ دھر میندر ان سب واقعات کو سننے کے بعد بہت زیادہ جذباتی ہو گئے اور کہہ ڈالا کہ یار تم نے تو رلا دیا مجھے۔
بہر حال جب میں اداکار بن گیا تو اپنے گاؤں گیا تھا جہاں ہم شروعات سے رہ رہے ہیں تو اسی ریل کی پٹری ارو پل پر بیٹھ کر کہتا تھا دیکھ یار میں بن گیا اداکار۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Kamyabi Walid Ko Jazbati Kar Deti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Kamyabi Walid Ko Jazbati Kar Deti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.