آنکھ کی گوہانجی (دانے) کا آسان قدرتی علاج

آئل گلینڈ بلاک ہونے کی وجہ سے آنکھ پر خصوصاًپلکوں کے آس پاس سرخ رنگ کا دانہ نکل آتا ہے ۔ یہ دانہ بیکٹیریاز کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔ اکثر ان دانوں کاصحت پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا ہے اور کسی طبی علاج کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن اس کا ہونا چہرے پر بد نما لگتا ہے اور تکلیف کا باعث بھی بنتا ہے ۔ آنکھ کا دانہ خود ہی ٹھیک بھی ہوجاتا ہے لیکن اگر صفائی کا خیال اور احتیاط نہ رکھی جائے تو یہ بگڑ کر بینائی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔

احتیاط
آنکھ میں دانہ ہوجائے تو آنکھ کو مسلنے سے گریز کریں ۔ ماہرین اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہیں ۔ ایساکرنے سے آپکی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔اگر ایسا کرنا ضروری ہے تو پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں پھر نرمی سے آنکھوں پر انگلیوں کی مدد سے مساج کریں۔

فوری تدابیر
>> آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوئیں ۔
>> آنکھوں کو بہتے پانی سے دھوئیں یعنی نلکے کے نیچے آنکھ کر لیں ۔
>> کپڑا نیم گرم کر کے آنکھ پہ رکھ لیں۔
>> شہد کو سرمے والی سلائی کی مدد سے آنکھوں میں لگائیں۔
>> عرق گلاب آنکھوں میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کرلیں ۔

چند مفید ٹوٹکے

ہلدی
ہلدی ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے ایک چائے کا چمچ ہلدی کو دو کپ پانی میں ڈال کے اتنا ابالیں کے پانی آدھا رہ جائے اس محلول کو بریک کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے پرآئی ڈراپر کے ساتھ دن میں تین بار آنکھوں میں ڈالیں ۔ eye pimple remedies in urdu

دھنیے کے بیج
ایک چائے کے چمچ دھنیے کے بیج کو ایک کپ پانی میں ڈال کے ابالیں پانی کو ٹھنڈا کر لیں چوبیس گھنٹے میں تین بار اس پانی سے آنکھ کو دھویں۔ eye pimple treatment in urdu

ٹی بیگز
ٹی بیگز کو گرم پانی میں ڈالیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور آنکھ پر لگیں دانہ ٹھیک ہو جائے گا۔ eye stye treatment in urdu

ایلوویرا کے پتے
آنکھ کے دانے کے لئے ایلوویرا کا پتا انتہائی مفید چیز ہے۔ایلوویرا کو کاٹ کر اس کے مادے کو آنکھ میں دانے والی جگہ پر لگائیں جلد اپنی مشکل سے نجات پائیں۔ eye pimple tips in urdu

گرم پٹی
کسی صاف کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر اسے اپنی آنکھ پر دانے والی حصے پر لگائیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو۔گرم پٹی کو 5سے10منٹ تک آنکھ پر لگا رہنے دیں، اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا دانہ جلد ٹھیک ہوجائے گا بلکہ آپ کو وقتی سکون بھی ملے گا۔

آلو
ایک آلو کو اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں اسے کسی باریک کپڑے میں ڈالیں اور کپڑے کو آنکھ پر چند منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آنکھ کو نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل دن میں دو سے تین بار کریں۔ aankh ke dane ka ilaj

امرود کے پتے
امرود کے چند پتوں کو دھوئیں اور گرم پانی میں بھگوکر آنکھ کے اوپر لگائیں۔ دس منٹ تک لگارہنے دیں یہ عمل بھی دن میں دو سے تین بار کرنے سے آپ کادانہ ٹھیک ہوجائے گا۔ eye pimple inside eyelid treatment in urdu

Ankh Ke Dany Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankh Ke Dany Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankh Ke Dany Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13523 Views   |   17 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

آنکھ کی گوہانجی (دانے) کا آسان قدرتی علاج

آنکھ کی گوہانجی (دانے) کا آسان قدرتی علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھ کی گوہانجی (دانے) کا آسان قدرتی علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔