Harar Ke Fayde - 10 Bemariyo Ka Ilaj

Harar Herb Benefits in Urdu

ہڑ یا ہلیلہ ایک بے حد مفید جڑی بوٹی ہے جسے اکسیر کا درجہ حاصل ہے ۔ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں ۔ جب میں ہڑ یا ہلیلہ کی سات اقسا م بتائی جاتی ہیں ان کی شکل اور رنگ و انداز بھی مختلف ہوتے ہیں ۔ ہڑ میں ایک دو نہیں بلکہ پانچ اقسام کے ذائقے ہیں یعنی ترش، میٹھا ، کڑوا، چریرااور کسیلا ، صرف نمکین ذائقہ نہیں ہوتا ۔ ویسے تو ہڑ یا ہلیلہ کئی ساری امراض کی ادویا ت میں استعمال کی جاتی ہے جن میں سے چند درج ذیل میں ذکر ہیں ۔

پیچش میں مفید
جن لوگوں کو پیچش کی شکایت رہتی ہو ، سیاہ رنگ کی چھوٹی والی ہڑبھون لیں اور پھر باریک پیس لیں تھوڑے سے مکھن یا دھی کے ساتھ چٹکی بھر استعمال کریں جلد ہی پیچش کا خاتم ہو جائے گا ۔

منہ کی بدبو کے خاتمے کے لیے
معدے کی خرابی کی وجہ سے منہ سے آنے والی بدبو کے خاتمے کے لیے نمک، ہڑ اور بڑی الائچی ہم وزن ملا کر پیس لیں اور دھی میں ڈال کر روزانہ کھائیں چند دن استعمال کرنے سے بدبو دور ہو جائے گی ۔

پیٹ کے کیڑوں کے لیے
اگر پیٹ میں کیڑے یا کرم ہو جائیں تو ہڑ اور رائی ہم وزن لے کر پیس لیں ، بچوں کو چوتھائی چمچہ اور بڑوں کو ایک چمچہ گرم پانی کے ساتھ صبح شام کھانے کے بعد پلانے سے کیڑے اور کرم دونوں اجابت کے راستے نکل جاتے ہیں ۔

بد ہضمی کے لیے
بدہضمی میں ہڑ کے سفوف میں مساوی الوزن مصری ملا کر استعمال کرنے سے قوت ہاضمہ بہت بڑھ جاتی ہے ۔ ہڑ کھانا کھانے سے پہلے استعمال کریں تو بھوک بڑھاتی ہے ،بعد میں کھائیں تو نہایت جلد کھانا ہضم کرتی ہے ۔

جوڑوں کے درد کے لیے
ہڑاور سونٹھ یکساں مقدار میں ملا کر پیس کر دن میں دو مرتبہ گرم پانی سے پھانک لیں جوڑوں کے درد میں مفید ہے ۔

جلی ہوئی جلد کے لیے
ہڑ کو پانی میں گھِس کر اور پانی کوخوب تیز آگ میں جوش دے کر اس میں برابر وزن السی کا تیل ملا کر لیپ کرنے سے آگ سے جلی ہوئی جلد ٹھیک ہو جاتی ہے ۔

گیس کی بیماری میں مفید
صبح سویرے ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ پودینے کا عرق چٹکی بھر پسی ہوئی ہڑ اور آدھا چمچہ شہد ملا کر پینے سے گیس کی بیماری میں فائدہ ہوتا ہے ۔

زیادہ پسینہ آنے کی بیماری میں مفید
جن لوگوں کو ہتھیلیوں ، پاؤں تلوؤں اور ماتھے پر زیادہ پسینہ آتا ہو وہ ہڑ کو باریک پیس کر پسینہ آنے کی جگہوں پر ملیں اور پندرہ منٹ بعد دھولیں زیادہ پسینہ آنا بند ہو جائے گا۔

دمے کی بیماری میں مفید
دمے کی بیماری میں ہڑکا ایک دانہ روزانہ چبانا دمے کی شدت کو کم کرتا ہے ۔

کھانسی کے مرض کے لیے
کھانسی کے مرض میں ہڑ کا چورن ، ہم وزن پسی ہوئی سیاہ مرچ کے ساتھ استعمال کرنے سے فائد ہ ہوتاہے ۔

آدھے سر کے درد کے لیے
ہڑ کی گٹھلی کو پیس کر اگر لیپ کیا جائے تو آدھے سر کے درد میں آرام آجاتا ہے ۔

Explore har or halela benefits in Urdu and get to know how and what benefits can you avail from harar herb.

Terming Harar as a God-Gifted herb wouldn't be wrong.

Harar or Chebulic Myrobalan is a highly beneficial herb. Harar is also known as Halela, Haritaki, Haser, Hirda and Harr. It is in fact a remedy for many kinds of health diseases. It comes with a big number of health benefits which help in different problems.

There are 7 types of Harar or Halela which differ in form, color and nature. Harar herb comes with 5 different tastes that are sour, sweet, bitter, charira and kusaila.

Following are the major health benefits of harar in Urdu.

Tags: Halela Siyah Benefits Harad Ke Fayde in Urdu

Harar Benefits Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Harar Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Harar Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   23842 Views   |   04 Aug 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Harar Ke Fayde - 10 Bemariyo Ka Ilaj

Harar Ke Fayde - 10 Bemariyo Ka Ilaj ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Harar Ke Fayde - 10 Bemariyo Ka Ilaj سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔