بڑے آپریشن کےبعد سٹریچ مارکس ختم کرنے کی 7 آسان گھریلو ٹپس

خواتین ہر لحاظ سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے فکرمند نظر آتی ہیں۔ پھر خوبصورتی چاہے چہرے یا جلد کی ہو یا پھر اندرونی طور پر۔ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ماں کی زندگی میں کئی قسم کی دلی، دماغی اور جسمانی تبدیلیاں آتی ہیں۔ تمام تر تبدیلیاں یقینی طور پر قابلِ برداشت ہوتی ہیں مگر پیدائش کے بعد جسم پر پڑنے والے اسٹریچ مارکس سب سے زیادہ برے لگ رہے ہوتے ہیں۔

وجہ:
حمل کے دوران عورت کا پیٹ بہت زیادہ بڑا ہوجاتا ہے اور ڈیلیوری سے قبل آخری تین مہینوں میں کچھاؤ بڑھنے کی وجہ سے پیٹ اور اطراف کی جلد پر اسٹریچ مارکس پڑ جاتے ہیں، بچہ تیزی سے بڑھ رہا ہوتا ہے اتنا کہ جلد سہہ نہیں پاتی اور جلد کی تہہ میں موجود الاسٹک فائبر پھٹنے لگتے ہیں جس سے اسٹریچ مارکس پڑتے ہیں۔ جوکہ بعض خواتین میں زندگی بھر ختم نہیں ہوتے اور کچھ خواتین سٹریچ مارکس کی کریمیں استعمال کرکے ان نشانات کو کسی حد تک ہلکے یا ختم کرلیتی ہیں لیکن یہ فوری ہر گز نہیں ہوسکتا ہے اس میں کچھ وقت لازمی لگتا ہے۔

ٹوٹکے:
اسٹریچ مارکس کو ختم کرنے کے لئے ہم آپ کو چند ایسے عام گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو ویسے بھی آپ کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس مسئلے میں بھی خوب مدد دیتے ہیں۔ ایلو ویرا: ایلو ویرا جلد کی صفائی میں اہم کردار کرتا ہے کیونکہ اینٹی سیپٹک بھی ہوتا ہے۔ اس کو اسٹریچ مارکس دور کرنے کے لئے دو

طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے:
• تھوڑا سا ایلوویرا جیل آپ روزانہ دن مں دو دفعہ اپنے اسٹریچ مارکس پر لگا کر چھوڑ دیں اور خشک ہونے پر ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔ • دو چمچ ایلو ویرا جیل میں دو وٹامن ای اور اور دو وٹامن اے کی کیپسولز ڈالیں اوراس مکسچر کو جلد پر اور اس کو روزانہ استعمال کرتے رہیں۔

آلو:
آلو کے رس میں وٹامنز اور معدنیات موجود ہوتے ہیں جو جلد کے خلیوں کی مرمت میں مدد کرتے ہیں ۔ آلو کا ایک سلائس کاٹ لیں اور اس سے اسٹریچ مارکس پر مساج کرلیں۔

انڈہ:
انڈے میں چونکہ پروٹین اور امائنو ایسڈ ہوتا ہے اور یہ دونوں مارکس کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ دو انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر جلد پر لگائیں پھر اسے سوکھنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

کوکو بٹر یا چاکلیٹ کا مکھن:
اگر آپ کے پاس کوکو بٹر یا چاکلیٹ کا مکھن ہے تو آپ اس کو اپنے پیٹ یا اسٹریچ مارکس کے اطراف روزانہ لگائیں اور گرم پانی سے ہی دھوئیں۔

کھیرا اور لیموں کا رس:
لیموں ایسڈک خصوصیات کی وجہ سے خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے اور یہ ان اسٹریچ مارکس مٹانے کے لیے بھی مفید ہے۔ اور اسی طرح کھیرا ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے۔ لیموں اور کھیرے کا تازہ رس نکال کر اسٹریچ مارکس پر ہلکے ہاتھ سے ملیں۔ دس منٹ تک سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے جلد کو صاف کرلیں ۔

کیسٹر آئل:
کیسٹر آئل کو اسٹریچ مارکس پر لگا کر پانچ سے دس منٹ مساج کریں اور پھر اسی طرح گرم پانی سے دھو کر صاف کرلیں۔ یہ آپ کی جلد کو بھی صاف کرے گا اور مساج کے ذریعے پیٹ کو سکون بھی ملے گا۔

بادام اور ناریل کا تیل:
بادام اور ناریل کا تیل اچھی طرح مکس کرکے مارکس پر روزانہ لگائیں اس سے بھی یہ مارکس ختم ہوسکتے ہیں۔

How To Remove Stretch Marks 7 Effective Remedies

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Remove Stretch Marks 7 Effective Remedies and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Remove Stretch Marks 7 Effective Remedies to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maria  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2464 Views   |   30 Apr 2022
About the Author:

Maria is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maria is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بڑے آپریشن کےبعد سٹریچ مارکس ختم کرنے کی 7 آسان گھریلو ٹپس

بڑے آپریشن کےبعد سٹریچ مارکس ختم کرنے کی 7 آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑے آپریشن کےبعد سٹریچ مارکس ختم کرنے کی 7 آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔