پیاز کے چھلکے اتار کر پھینکیں نہیں بلکہ.. جانیں ان کے 3 زبردست فائدے

پیاز تقریباً ہر کھانے میں استعمال کی جاتی ہے اور چھیلنے کے بعد سب ہی اس کے چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں۔ البتہ بہت کم لوگ اس کی اہمیت سے آگاہ ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پیاز کے چھلکوں کی اہمیت اور اس کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ بھی بظاہر اس بے کار سی چیز سے فائدہ حاصل کرسکیں

پیاز کے چھلکوں میں چھپا طاقت کا خزانہ

پیاز کے چھلکے غذائی ریشہ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، اینٹی آکسیڈینٹس جیسے quercetin اور anthocyanins، اور بعض وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن C، کیلشیم، پوٹاشیم اور میگنیشیم وغیرہ بھی ان چھلکوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاء صحت کے لئے مفید ہیں۔ یہ چھلکے بہتر ہاضمہ، سوزش میں کمی، بعض کینسروں سے تحفظ، قلبی معاونت، اور الیکٹرولائٹ توازن اور ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مفید ہیں۔ اگرچہ پیاز کے چھلکے ان کی سخت ساخت کی وجہ سے عام طور پر براہ راست نہیں کھائے جاتے ہیں، لیکن انہیں شوربے اور چائے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیاز کے چھلکوں کی چائے

پیاز کے چھلکوں کی چائے بنانے کے لئے ایک پیالی پانی میں تھوڑی گرین ٹی یا عام چائے کی پتی ڈالیں اور آدھی پیالی پیاز کے صاف کیے ہوئے چھلکے شامل کریں۔ اس کو ابال کر ١٠ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر چھان کر شہد اور لیموں کے چند قطرے نچوڑ کر پی جائیں۔

ہزاروں کا خرچہ بھی بچائیں اور طبی فائدے بھی دے

پیاز کے چھلکوں میں معدنیات اور وٹامنز کی وجہ سے نیند اچھی آتی ہے اور بے چینی کی کیفیت کم ہوتی ہے۔ نیند کی دواؤں پر پیسے ضائع کرنے اور صحت برباد کرنے کے بجائے ایک بار یہ چائے استعمال کریں۔

پیاز کے چھلکوں کا پانی بنائیں اور اس سے سر دھوئیں۔ یہ بالوں کے مسائل کم کرے گا، خشکی اور جوئیں ختم ہوں گی اور بال بھی گھنے ہوجائیں گے۔

اینٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے یہ جلد کے لئے بھی بہترین ہے۔ اسے پینے سے جلد سے داغ دھبے اور ایکنی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   15273 Views   |   14 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیاز کے چھلکے اتار کر پھینکیں نہیں بلکہ.. جانیں ان کے 3 زبردست فائدے

پیاز کے چھلکے اتار کر پھینکیں نہیں بلکہ.. جانیں ان کے 3 زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیاز کے چھلکے اتار کر پھینکیں نہیں بلکہ.. جانیں ان کے 3 زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔