سانس لینے میں دشواری ہو یا بالوں میں خُشکی ۔۔ بیر کھانے کے 5 ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کو بھی ڈاکٹر سے دور رکھنے میں مدد دے

اس موسم میں بازار میں جگہ جگہ بیر آپ کو بھی نظر آرہے ہوں گے اور یقیناً ابھی یہ دام میں کچھ مہنگے ہیں لیکن کچھ روز میں یہ آپ کو مناسب قیمت میں بھی دستیاب ہوں گے۔ بیر ایک فائدے مند پھل ہے جس میں کئی بیماریوں اور انسانی صحت کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ بیر میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، فاسفورس، ربوفلاون، تھائیمن، آئرن، کاپر، زنک اور سوڈیئم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ سب وہ اجزاء ہیں جو آپ کے میک اپ پراڈکٹ میں موجود ہوتے ہیں۔

بیر کے فائدے:

سانس کے مسائل:

دمے کے مریضوں کے لیے سردی کا موسم گزارنا قدرے مشکل ہو جاتا ہے ان لوگوں کے لیے بیر کی چائے اور بیر کھانا ایک دوائی سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ برانکائیول کو کھولنے اور سانس کی فراہمی میں دشواری پیش کرنے والے عوامل کو دور کرتا ہے۔

بالوں میں خُشکی:

بیروں کا تیل بالوں میں لگانے سے نہ صرف خُشکی دور ہوتی ہے بلکہ بالوں کی نشوونما بھی بہترین ہوتی ہے اور بال گھنے بھی ہوتے ہیں۔ اس تیل میں پوٹاشیئم، فاسفورس، ربوفلاون، تھائیمن، آئرن، کاپر، زنک اور سوڈیئم، ایسٹک ایسڈ، ایسکوربک ایسڈ، بیہائنک ایسڈ، وٹامن ای، ای-کامپلیکس وغیرہ پائے جاتے ہیں جو جلد کو صاف اور بالوں کو گھنا رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

ہاضمہ:

وہ لوگ جن کا ہاضمہ درست نہیں رہتا ان کو چاہیے کہ وہ بیروں کو چبا کر کھائیں اور اس کی گٹھلی کو دھوپ میں سکھا کر پیس لیں، اس پاؤڈر کو گرم پانی سے پھانکیں یہ پیٹ کے امراض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دل کی صحت:

دل ہمارے جسم کا ایک اہم ترین عضو ہے جس کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا سب سے اہم کام ہے مگر آج کل کے ماحول میں جس طرح تیزی سے ڈپریشن کا مرض بڑھ رہا ہے وہیں دل کی صحت بھی خراب ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ایسے میں بیر کا استعمال دل کی صحت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

نزلہ زکام:

نزلہ زکام ایک عام مرض بن چکا ہے جس سے ہر دوسرا فرد متاثر ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے آپ بیروں کا استعمال کریں اور اس کی چائے بھی پیئیں۔

Bair Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bair Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bair Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1917 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سانس لینے میں دشواری ہو یا بالوں میں خُشکی ۔۔ بیر کھانے کے 5 ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کو بھی ڈاکٹر سے دور رکھنے میں مدد دے

سانس لینے میں دشواری ہو یا بالوں میں خُشکی ۔۔ بیر کھانے کے 5 ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کو بھی ڈاکٹر سے دور رکھنے میں مدد دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سانس لینے میں دشواری ہو یا بالوں میں خُشکی ۔۔ بیر کھانے کے 5 ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کو بھی ڈاکٹر سے دور رکھنے میں مدد دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔