بچوں کو چھوڑ کر زندگی میں ۔۔ مُرتسم کی بہن کے ساتھ اصل زندگی میں ایسا کیا ہوا کہ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں؟ ویڈیو

ڈرامہ تیرے بن میں مُرتسم خان کی بہن کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا سومرو اصل زندگی میں شادی شدہ اور 2 بچوں کی ماں ہیں۔ ان کی شادی کم عمر میں ہی ہوگئی تھی جب یہ یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔ ماضی میں اپنے انٹرویو میں حرا نے بتایا تھا کہ میرا نکاح جلدی ہی ہوگیا تھا لیکن گھر والوں کا ارادہ تھا کہ شادی گریجوئیشن کے بعد کریں گے لیکن والدہ سخت بیمار پڑ گئیں تھیں اور 10 دن ہسپتال میں داخل رہیں تھیں، ان کی خواہش کے مطابق میری شادی جلدی ہوگئی تھی اور پھر بیٹی بھی جلدی ہی پیدا ہوگئی تھی۔ اب میرے 2 بچے ہیں۔ بیٹی 7 سال کی اور بیٹا 2 سال کا ہے۔،

گذشتہ روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ :

" بعض اوقات جب کام کی وجہ سے آپ کو اپنے بچوں کو تنہا چھوڑنا پڑے تو اس وقت کی مجبوری الفاظ میں بیان کرنا ناممکن بن جاتا ہے۔ کام کی مجبوری کے باعث بچوں سے مختصر مدت کے لیے دوری بھی بعض ماؤں کو پریشان کردیتی ہے اور وہ ڈپریشن میں چلی جاتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں بعض مائیں خود کو مجرم قرار دیتی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت اپنے بچوں کے لیے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ میں اب اب تک ایسی ہی صورت حال سے گزرتی ہوں اور پریشان بھی رہتی ہوں اور خود کو مجرم بھی تصور کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ دنیا کے تمام والدین اپنے بچوں کے مقاصد پورے کرنے میں کامیاب ہوں اور خدا ہر ایک خاندان کی حفاظت کرے۔ "

Murtasim Ki Behn Ki Asal Zindagi Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Murtasim Ki Behn Ki Asal Zindagi Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Murtasim Ki Behn Ki Asal Zindagi Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   6001 Views   |   07 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

بچوں کو چھوڑ کر زندگی میں ۔۔ مُرتسم کی بہن کے ساتھ اصل زندگی میں ایسا کیا ہوا کہ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں؟ ویڈیو

بچوں کو چھوڑ کر زندگی میں ۔۔ مُرتسم کی بہن کے ساتھ اصل زندگی میں ایسا کیا ہوا کہ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں؟ ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو چھوڑ کر زندگی میں ۔۔ مُرتسم کی بہن کے ساتھ اصل زندگی میں ایسا کیا ہوا کہ سچ بتاتے ہوئے رو پڑیں؟ ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔