بیوٹی سوپ اب گھر میں خود بنائیں

جلد قدرت کا عطاکردہ انمول تحفہ اور بال آپ کی خوبصورتی کا تاج ہیں ان کی حفاظت و نگہداشت کے لیے ہر بل پروڈکٹس کا استعمال کریں ہوم میڈسوپ اور ہربل شیمپوز کے استعمال کے نتائج بلاشبہ نتائج فوری طور پر براامد نہیں ہوتے ہیں لیکن یہ ہرقسم کے ضرررساں کیمیائی اجزاء سے پاک اور جلد وبالوں کی خوبصورتی کے لئے آئیڈیل ضرور ثابت ہوتے ہیں ۔

خشک جلد کے لئے (صابن)
خشک جلد کی حامل خواتین کے لئے ہوم میڈ صابن بنانے کا طریقہ کار در ج ذیل ہے جس کے لئے درج ذیل اشیاء درکار ہیں ۔ کوئی عام سا بیوٹی سوپ کدوکش کرلیں ایک کھانے کا چمچ، دودھ 2/11کپ، شہد ایک کھانے کا چمچ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ، گلیسرین ایک کھانے کا چمچ، ان تمام اجزاء کو پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھادیں ہلکی آنچ پر اتناپکائیں کہ کدوکش کیا ہو ا صابن حل ہو جائے تو چولہے سے اُتار کر صابن کے سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کرنے کرنے کے لئے رکھ دیں ۔ پوری رات اس کو چھوڑ دیں صبح چیک کریں گے تو آپ کا صابن تیار ہوچکا ہوگا۔ اس سے صبح، دوپہر، شام منہ دھوئیں ایک ہفتے میں آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ آپ کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔

چکنی جلد کے لئے (صابن)
چکنی جلد تو قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہیں ۔ چکنی جلد والی خواتین اگر اپنی جلد کی حفاظت طریقے سے کریں تو ہمیشہ جوان نظرآئیں گی ایسی جلد کی حامل خواتین کے چہرے عموماً جھریوں سے پاک ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد خشک جلد کی نسبت زیادہ جوان اور پُر کشش نظر آتی ہے ۔ جہاں چکنی جلد کے خیال کے بے پناہ فوائد ہیں وہیں اگر آپ نے اپنی جلد کا خیال نہ رکھا تو آپ کو بے شمار جلد مسائل پیش آسکتے ہیں ۔ ان مسائل سے بچنے کے لئے آپ کو ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔

عام بیوٹی سوپ کدوکش کیا ہوا ایک کھانے کا چمچ، عرق گلاب آدھ کپ، گلاب کی پتیاں چوتھائی کپ، شہد ایک چائے کا چمچ، اورنج کے چھلکے پسے ہوئے ایک چائے کا چمچ ان اجزاء کو دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ سوپ حل ہوجائے تو اسے چولہے سے اُتار کر رکھ دیں اور ایک دن بعد جب صابن جم جائے گا تو اسے استعمال کریں بہترین نتائج کے لئے صاب چہرے پر لگا کر دومنٹ تک چہرے کا مساج کریں بہت جلد آپ کا چہرہ چمک اُٹھے گا ۔

نارمل جلد کے لئے (صابن)
نارمل جلد کی حامل خواتین کو خوش قسمت کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی جلد چکناہٹ اور حد درجہ خشکی سے آزاد ہوتی ہیں ۔ چونکہ جلد اگر چکنی ہوتو بھی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اگر خشک ہو تو بھی جلد کے ساتھ بے شمار مسائل درپیش رہتے ہیں کیونکہ چکنائی یا خشکی اگر ایک حد کے اندر رہے تو ہی جلد کے لئے موزوں ہوتی ہیں لیکن اگر یہ تجاوز کرجائے تو آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں اگر نارمل جلد کی حامل خواتین اپنی جلد کی دیکھ بھال باقاعدگی سے کریں تو ان کے چہرے پر مزید نکھار نمایاں ہوگا ۔
نامل جلد کی حامل خواتین کے لئے ہوم میڈ سوپ بنانے کا طریقہ پیش خدمت ہے جس سے ان کی جلد نارمل بھی رہے گی اور مزید خوبصورت ہوجائے گی ۔
کدوکش کیا ہوا بیوٹی سوپ ایک کھانے کا چمچ، شہد ایک چائے کا چمچ، بادام روغن ایک چائے کا چمچ، کیسو کے پھل ایک کھانے کا چمچ، عرق گلاب 2/11کپ ان اجزاء کو برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں ہلکی آنچ پر پکائیں کہ سوپ حل ہوجائے کسی محفوظ جگہ پر رکھ دیں ایک دن بعد صابن جم جائے تو اس کو حسب ضرورت استعمال کریں دن میں تین مرتبہ ضرور استعمال کریں ۔

How To Make Beauty Soap

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Make Beauty Soap and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Beauty Soap to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4800 Views   |   26 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیوٹی سوپ اب گھر میں خود بنائیں

بیوٹی سوپ اب گھر میں خود بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوٹی سوپ اب گھر میں خود بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔