ذرا سی ملیٹھی کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے اور استعمال

صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے جڑی بوٹیاں استعمال کی جارہی ہیں جن سے آج کے زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں۔ ایسی ہی ایک جڑی بوٹی ملیٹھی ہے جو پنساری کی دکان پر باآسانی مل جاتی ہے اور کئی بیماریوں میں شفا دیتی ہے۔ آئیے آپ کو اس جادوئی جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے بتاتے ہیں۔

ملیٹھی کی غذائی اہمیت

ملیٹھی کو انگریزی میں Licorice کہتے ہیں یہ ذائقہ دار جڑی بوٹی تقریباً 349 کیلوریز فی 100 گرام پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس سے حاصل ہوتی ہے۔ ملیٹھی میں چینی کی مقدار تقریباً 44.24 گرام ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین تقریباً 3.47 گرام ہوتی ہے۔ ملیٹھی ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہےجیسے کہ وٹامن سی، وٹامن B6، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم ، کیلشیم، اور آئرن۔

کھانسی کا علاج

کھانسی کے مریض کے لئے ملٹھی کو چھیل کر موٹا کوٹ لیں اور چینی ملا کر پانی میں ابالیں اور پکائیں۔ یہ شربت مریض کو 2 چھوٹے چمچ دن میں 3 بار پلائیں۔ کھانسی جاتی رہے گی۔ جبکہ چبا کر عرق پینے سے بھی گلے کی تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے۔

چہرے کا ماسک

ملیٹھی کا پاؤڈر لیں یا پیس کا پاؤڈر بنا لیں اب اس میں ہلدی اور عرق گلاب ملا کر استعمال کریں,دودھ اور ملتانی مٹی کے ساتھ ملیٹھی پاؤڈر سیاہ دھبوں اور سیاہ پگمنٹیشن کے لیےبہترین ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

ملیٹھی پاؤڈر میں فلاؤونائڈز کی کثرت جسم کو اضافی وزن تیزی کم کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ رعشے کی وجہ سے بے وقت بھوک کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Mulethi Kay Bay Shumar Faiday

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mulethi Kay Bay Shumar Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mulethi Kay Bay Shumar Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2395 Views   |   12 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ذرا سی ملیٹھی کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے اور استعمال

ذرا سی ملیٹھی کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے اور استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ذرا سی ملیٹھی کو چبانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے اور استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔