ایڑھیوں کے پھٹنے کی شکایت خواتین کو ہر وقت ہوتی ہے کیونکہ کچھ خواتین کی جلد خراب ہونے کی وجہ سے ان کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں تو کچھ خواتین اپنے پیروں کا خاص خیال نہیں رکھتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں تاہ چند گھریلو نسخے آزما کر آپ اپنی ایڑھیوں کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
ایڑیوں کو صاف اور ملائم بنانے کے لئے بہترین گھریلو نسخے
• آلو اور ٹوتھ پیسٹ
ایک آلو کا چھلکا موٹا سا اتار لیں، اس پر ٹوتھ پیسٹ ڈالیں، اور اس کو اچھی طرح اپنی ایڑھیوں پر رگڑیں، 5 سے 10 منٹ تک رگڑیں اور پھر اپنی ایڑھیوں کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں، اب پھر ایک چمچ لیموں کا رس لیں اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے ایڑھیوں پر لگائیں اور پاؤں میں موزے یا پٹی باندھ کر سوجائیں، اس طریقے سے آپ کی ایڑھیاں نرم ملائم ہو جائیں گی۔
• گلسرین اور نمک والا ماسک
پھٹی ایڑھیوں کو ٹھیک کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ 2 چمچ گلسرین میں 2 چمچ عرقِ گلاب اور ایک کھانے کا چمچ نمک ملا کر اسکرب تیار کریں اور اسے اپنی ایڑھیوں پر لگائیں اور اچھی طرح اسکرب کریں، پھر اسکربنگ پیڈ یا پاؤں صاف کرنے والے پتھر سے پاؤں رگڑیں اور صاف کر لیں پھر لوشن لگا کر موزے پہن لیں۔
• تیل لگائیں
روزانہ رات سونے سے پہلے اپنے پاؤں کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں پھر اس میں کوئی بھی اچھا تیل جیسے کیسٹر آئل، زیتون کا تیل یا پھر سرسوں کا تیل اچھی طرح مل کر لگائیں پھر پاؤں پر تھیلی پہن لیں اور اس پر موزے پہن کر سوجائیں صبح سویرے پاؤں دھو کر اسکربنگ پیڈ سے یا پتھر سے رگڑ لیں، پاؤں سے مردہ کھال دور ہو جائے گی اور پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
• پیٹرولیم جیلی
رات میں گرم پانی میں پاؤں بھگو کر رگڑیں اور صاف کریں اب پاؤں کو سکھا کر اس پر پیٹرولیم جیلی لگائیں اور اسے کچھ دیر چھوڑ دیں پھر اسکربنگ پیڈ یا پتھر سے پاؤں کی ایڑھیوں کو اچنی طرح رگڑیں اور لوشن لگا لیں۔
یہ طریقے کچھ دن روزانہ اور پھر ہفتے میں 2 مرتبہ کریں تو ایڑھیاں نرم و ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گی۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Phati Airyon Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phati Airyon Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.