بیشتر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہیں رات کے وقت یا کافی عرصے پہلے ہی خرید لیا جاتا ہے، مگر پھر انہیں رکھا کہاں جاتا ہے؟
تو اس کا جواب تو یقیناً بیشتر افراد یہی دیں گے کہ فریج میں، لیکن پھر سوال ہے کہ فریج میں کس جگہ انڈوں کو رکھنا چاہئے ؟ کیونکہ غلط جگہ رکھنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ انتباہ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے میں آیا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈوں کو کبھی بھی فریج میں اس پلاسٹک ریک میں نہ رکھیں جو کہ انڈے رکھنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :
بچوں کو روزانہ 6ماہ انڈا کھلانے کے فائدے
تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھنا ٹھیک ہے مگر اس کے دروازے میں بنے ریک پر کبھی بھی نہیں رکھیں۔
تحقیق کے مطابق انڈوں کو فریج کے دروازے میں بنے اس ریک میں رکھنا اسے درجہ حرارت میں کمی بیشی کی زد میں لا سکتا ہے کیونکہ دن بھر اس مشین کا دروازہ کھلتا اور بند ہوتا رہتا ہے۔
اس کے نتیجے میں انڈے تیزی سے خراب ہونے لگتے ہیں۔
تو انڈوں کو رکھنے کے لیے فریج کے شیلف کو ہی استعمال کریں یا اندرونی خانے میں رکھیں تاکہ وہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہوسکیں۔
ویسے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ انڈے ہمیشہ دھو کر پکانے چاہئے اور جہاں بھی انہیں رکھیں کسی تھیلے میں رکھیں تاکہ وہ جگہ جراثیم سے آلودہ نہ ہوسکے۔
اسی طرح انہیں پکانے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔
Ando Ko Fridge Kay Darwaze Main Kabhi Na Rakhain
Mostly people take eggs for their breakfast and bring them in night so preserve them in fridge. But one scientific study reveals that eggs should not be kept in the fridge door as it can be dangerous to health. However eggs can be kept anywhere in the fridge. keeping eggs in the door of the fridge disturbs its temperature causing the eggs to be rotten earlier. Eggs should be washed before and after boiling.