آپ کا بچہ بہت ضدی اور بدتمیز ہےتو۔۔ جانئے میڈیکل سائنس ایسے بچوں کے بارے میں کیا انکشاف کرتی ہے؟

بچوں کی تربیت ایک مشکل ترین کام ہے ، ہر شخص اس میں کامیاب ہو بھی نہیں سکتا ، ان کی تربیت میں ماں باپ کو اپنا آپ ختم کرنا پڑتا ہے جب کہیں جا کر بچے اچھے انسان اور تمیزدار بچے بنتے ہیں۔ بچوں کو ہر لمحہ ہر چیز میں تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کل ماں باپ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بچوں پر سختی ان کو ضدی یا سرکش بناتی ہے یا ان کی سیلف ریسپیکٹ اس سے متاثر ہوتی ہے۔ جبکہ پہلے کے والدین کا یہ کہنا ہے کہ" کھلاؤ سونے کا نوالہ دیکھو شیر کی نظر سے"۔ لیکن آج کل ایک نئی تحقیق کے مطابق جو بچے ضدی ، یا شریر یا بدتمیز ہوتے ہیں وہ بڑے ہوکر دوسرے شریف اور تمیزدار بچوں کی نسبت زیادہ کامیاب ہو تے ہیں۔

نئی تحقیق نے کیا انکشاف کیا؟

ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ دنیا کا کامیاب ترین انسان بنے ، ہر میدان میں آگے رہے، بہترین مستقبل حاصل کرے ۔ ایسے میں وہ والدین جن کے بچے خودسر یا بدتمیز ہوتے ہیں وہ خاصے پریشان رہتے ہیں کہ ان کے بچے کا مستقبل کیا ہوگا؟ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نئی تحقیق کے مطابق جس میں 40 سال تک امریکہ میں ریسرچ کی گئی تو اس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ بچے زیادہ کامیاب اور آگے بڑھتے ہیں جو کہ بچپن میں جھگڑالو، یا بدتمیز یا خودسر تھے۔۔۔ ایسے بچوں میں جراٰت اورہمت زیادہ ہوتی ہے۔ ان کا دماغ جیسے شرارتوں میں آگے آگے ہوتا ہے اسی طرح بڑے ہوکر وہ نئے آئیڈیاز سامنے لاتے ہیں، دوسروں سے آگے بڑھنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ نئے آئیڈیاز پر کام کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں۔ ایسے بچے بڑے ہو کر زیادہ کامیاب انسان بنتے ہیں۔ ان کی ضد اور ہٹ دھرمی ان کو کامیابی حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 40 سال ان بچوں پر نظر رکھی گئی اور پھر اس کا رزلٹ یہ نکلا جو کہ ہم نے آپ کے سامنے بیان کیا۔ اس کی نسبت شریف اور پڑھاکو بچے ان بچوں کی نسبت ان سے پیچھے تھے۔

شریر بچے ذہین ہوتے ہیں:

شریر بچے عموماً ذہین ہوتے ہیں۔ ان کا دماغ نئی نئی شرارتوں کو سوچتا ہے ہر وقت متحرک رہتا ہے۔ کچھ میں ذہانت موروثی اور خاندانی بھی ہوتی ہے لیکن کامیابی اس سے الگ چیز ہے ۔ اکثر لوگ یہ سوچ رکھتے ہیں کہ امیر یا پیسے والوں کے بچے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے اگر آپ کامیاب انسانوں کے حالات زندگی پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ وہ لوگ زیادہ کامیاب انسان بنے جو محنتی اور ذہین تھے ، یا جو ایک کام کے پیچھے پڑ گئے تو اسے کر کے ہی دم لیا۔ پیسے والوں کے بچے اپنے ماں باپ کے بل بوتے پر کسی اونچی کاروبار کو تو سنبھال لیتے ہیں لیکن کسی اونچی کرسی یا بڑے عہدے پر ہمیشہ وہی لوگ پہنچتے ہیں جو کہ ذہین اور محنتی ہوں۔ امیر بچے اچھی جگہ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اچھے اداروں میں پڑھ سکتے ہیں لیکن ان میں وہ جذبہ موجود نہیں ہوتا جو کہ غریب یا محنتی بچے میں ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بدتمیز بچے کیونکہ ضدی اور ہٹ دھرم اور کسی حد تک خودغرض ہوتے ہیں اس لئے وہ زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ کسی کا خیال نہیں کرتے صرف اپنی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ وہ اپنی ذات کو ہر چیز پر فوقیت دیتے ہیں۔ اس لئے وہ اپنے کیرئیرمیں بھی اپنی شرائط پر کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی یہ بدتمیزی یا بدلھاظی بعض اوقات ان کے راستے کھول دیتی ہے ۔ اسی لئے اگر آپ کا بچہ بھی بدتمیز یا ضدی ہے تو اب گھبرائیں نہیں ، اگر وہ ٹھیک نہیں ہورہا تو اس بات سے دل کو تسلی دے لیں کہ بڑا ہوکر شاید وہ اپنی اس خامی کو خوبی میں بدل دے۔

Bad Tameez Bachon Ka Ilaj

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bad Tameez Bachon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bad Tameez Bachon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   3891 Views   |   01 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 November 2024)

آپ کا بچہ بہت ضدی اور بدتمیز ہےتو۔۔ جانئے میڈیکل سائنس ایسے بچوں کے بارے میں کیا انکشاف کرتی ہے؟

آپ کا بچہ بہت ضدی اور بدتمیز ہےتو۔۔ جانئے میڈیکل سائنس ایسے بچوں کے بارے میں کیا انکشاف کرتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کا بچہ بہت ضدی اور بدتمیز ہےتو۔۔ جانئے میڈیکل سائنس ایسے بچوں کے بارے میں کیا انکشاف کرتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔