"فالسہ” موسمِ گرما میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کا معالج بھی دوا بھی

فالسہ سبز پھر سرخ اور آخر میں سیاہی مائل ہو جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ ترش اور شیریں ہوتا ہے۔ اس کے پھول زرد ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد، دوسرے درجے میں اور تر، درجہ اول میں ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک تین تولہ سے ایک چھٹانک تک ہوتی ہے ، اس کے بے شمار فوائد ہیں۔

فالسہ کے ان گنت فوائد

فالسہ مقوی قلب ہوتا ہے، دل کی شریانوں کی رکاوٹ کو دورکرتا ہے
فالسہ معدہ کی گرمی دور اور جگر کو طاقت دیتا ہے
یہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے
پیشاب کی جلن کو ختم کرتا ہے
گرمی کے بخار میں فائدہ پہنچاتا ہے
فالسہ کا شربت گرمی کے توڑ کے لئے بے حد مفید ہے
فالسے کی جڑ کا چھلکا سوزاک اور ذیابیطس میں استعمال کرانا مفید ہوتا ہے۔ ( مقدار خوراک ایک ماشہ ہمراہ پانی صبح و شام) فالسے کے پانی سے غرارے کرنے سے خناق کو فائدہ ہوتا ہے
یہ قے اور دست میں فائدہ پہنچاتا ہے
تپ دق یا ٹی بی میں فالسے کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے
معدے اور سینے کی تیزابیت اور جلن کو دور کرتا ہے
دل کی دھڑکن اور خاص طور پر گھبراہٹ کو دور کرتا ہے
کچا اور کھٹا فالسہ استعمال نہیں کرنا چاہیئے
عورتوں کی مخصوص بیماریوں مثلاً لیکوریا اور سیلان الرحم میں مفید ہوتا ہے
فالسہ خون بناتا بھی ہے اور خون صاف بھی کرتا ہے
جن کا معدہ بوجھل رہتا ہو طبیعت متلاتی ہو اور کھانے کی نالی میں جلن محسوس ہوتی ہو ایک پاؤ فالسہ کا پانی نکال کر تین پاؤ چینی ملا کر گاڑھا شربت تیار کر یں یہی شربت تین بڑے چمچے ہر کھانے کے بعد چاٹنے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے
تیز بخارمیں فالسہ کا جوس دینے سے مریض کی تسکین ہوتی ہے
فالسے کا شربت فساد خون کو بے حد مفید ہوتا ہے
فالسے کی جڑ کی چھال دو تولے رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی پینے سے سوزاک، سینے کی جلن اور پیشاب کی سوزش دور ہوتی ہے
فالسے کا متواتر استعمال خون اور صفراء کی تیزی کو رفع کرتا ہے
فالسہ سرد مزاج والوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے، کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے
سینے اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے ، اس لئے احتیاط سے اسے استعمال کرنا چاہیئے اور ضرورت سے زیادہ نہیں کھانا چاہیئے۔
فالسہ کے شربت میں اگرعرق گلاب ڈال کر پیا جائے تو اس کے فوائد دگنے ہو جاتے ہیں

فالسے کا شربت

فالسے کا شربت بنانے کا طریقہ یہ ہے۔ آدھ سیر پکا ہوا فالسہ، ایک سیر چینی، پہلے فالسے کو پانی میں خوب رگڑ کردھو لیں اب اس کو تھوڑے سے پانی میں گرائنڈ کر لیں اب اس کو کسی چھلنی سے چھان لیں اور چینی ملا کرپکالیں ، جب یہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو شربت تیار ہے۔ ٹھنڈا کر کے بوتلوں میں بند کر لیں۔، یہ شربت مقوی معدہ و دل ہوتا ہے ، جگر کی حرارت کو تسکین دیتا ہے ، قے، دستوں اور پیاس کو فائدہ دیتا ہے۔

Falsa Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Falsa Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falsa Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10055 Views   |   16 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

"فالسہ” موسمِ گرما میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کا معالج بھی دوا بھی

"فالسہ” موسمِ گرما میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کا معالج بھی دوا بھی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ "فالسہ” موسمِ گرما میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کا معالج بھی دوا بھی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔