سائی نس کا مرض کیا ہے ، اس مرض میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ کیا آپ بھی سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں؟

ناک کا بند ہونا یا سانس لینے میں دشواری محسوس کرنا اب ایک عام شکایت ہے، اس وقت ماحول میں آلودگی اس قدرزیادہ ہوچکی ہے کہ ہر شخص الرجی یا نزلے زکام کا مریض نظر آتا ہے، ایسے میں یہ الرجی اکثر دوسرا روپ اختیار کر لیتی ہے۔ بند ناک یا سانس لینے میں اکثر دشواری ناک کی رگیں پھولنے کی وجہ سے ہوتی ہے جس کو سائی نس کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔اس کے لئے لوگ نیزل اسپرے کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ لیکن یہ بھی وقتی علاج ہے یہ کوئی مستقل حل نہیں کہلایا جا سکتا، اس میں لوگوں کو سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ ناک کی رگیں پھولنے سے سانس لینا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی لئے اکثر اوقات لوگ تنگ آکر ناک کی ہڈی کا آپریشن بھی کروا لیتے ہیں۔ لیکن یہ بھی کوئی مستقل حل نہیں ہے ، ناک کی ہڈی بھی دوبارہ بڑھ جاتی ہے۔

اس کی وجوہات کیا ہیں؟

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثلاً آلودگی، دھواں، ائیرکنڈیشنرمیں زیادہ وقت گزارنا، خوشبو کا استعمال، ٹھنڈی چیزوں کا استعمال، یہ تمام چیزیں اس مرض کی وجہ بن سکتی ہیں۔

اس کا علاج کیا ہے؟

اگر آپ بھی اس مرض کا شکار ہیں توآپ کو کچھ احتیاطیں کرنا پڑیں گی، کیونکہ ناک بند ہونے کی وجہ ناک کی رگوں کا پھولنا ہے تو صرف باہر سے صاف کرنے سے ناک صاف نہیں ہوگی جب تک اندرونی طور پراس کا علاج نہیں ہوگا ، بلکہ جب آپ ناک ساف کرنے کے لئے زور لگائیں گے تو اندر کی رگیں اور ہی پھول جائیں گی۔
1۔ ناک کو صاف کرنے کے لئے نمک ملے پانی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایک کپ پانی میں ایک چوتھائی چمچ نمک ڈالیں اور اس کو ناک میں ڈال کر ناک صاف کریں، اس سے سوجن کم ہو گی۔
2۔ اسٹیم لیں اس سے بھی سکون محسوس ہوگا اور ناک کی سوجن کم ہو گی۔ دو سے تین دفعہ لونگ ڈال کر اسٹیم لی جائے تو خاصا افاقہ ہوتا ہے۔
3۔ جوشاندہ پئیں، نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔
4۔ نیم کے پتوں یا یوکلپٹس کے پتوں کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اس سے اسٹیم لیں، اس سے بھی بند ناک فوراً کھل جاتی ہے۔
5۔ تازہ ہوا یا آکسیجن میں سانس لیں، تمباکو نوشی سے اجتناب کریں تو بہتر ہے۔
6۔ سوتے ہوئے تکیہ ذرا اونچا رکھیں اس سے سانس لینے میں آسانی ہو گی۔ تکیہ نیچا رکھنے سے سردرد اور سانس لینے میں دشواری بڑھ جاتی ہے۔
7۔ مصالحہ دارغذا کا استعمال کریں اس سے آپ کی ناک بہنا شروع ہو جائے گی اور کھل جائے گی۔
8۔ بچوں کی ناک بند ہونے کی صورت میں پیاز کے پانی کا استعمال اچھا رہتا ہے۔ پیاز کو ٹکروں میں کر کے اس کو پانی میں ابال لیں اور اس میں ذائقہ بہتر کرنا ہو تو تھوڑا سا میٹھا ڈال لیں۔ ٹھنڈا کر کے بچوں کو 3 سے 4 اونس پلائیں۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Sinus Ki Wajuhat Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sinus Ki Wajuhat Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sinus Ki Wajuhat Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3078 Views   |   31 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سائی نس کا مرض کیا ہے ، اس مرض میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ کیا آپ بھی سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں؟

سائی نس کا مرض کیا ہے ، اس مرض میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ کیا آپ بھی سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سائی نس کا مرض کیا ہے ، اس مرض میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ کیا آپ بھی سانس لینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔