بیٹے کے انتقال کے بعد ڈگری ملی ۔۔ ماں کا سپنا پورا کرنے والا بیٹا، جو انتقال کے کچھ ماہ بعد گریجویٹ ہو گیا

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جو کہ کسی کہانی کو بیان کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جو کہ انسان کو جذباتی کر دیتی ہیں۔

عبد الرحمن الحمدان نامی سعودی طالب علم امریکی یونی ورسٹی نیشنل آرٹس اینڈ سائنس کا طالب علم تھا جس کی موت نے سب کو افسردہ کر دیا۔ نوجوان طالب علم اپنے گھر کا چشم و چراغ تھا جسے اسی کی خواہش پر بیرون ملک پڑھنے اجازت بھی دی گئی تھی اور فیملی بھی امریکہ شفٹ ہو گئی تھی۔

الحمدان امریکی یونی ورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا طالب علم تھا جبکہ اپنی کلاس کا ہونہار طالب علم سمجھا جاتا تھا، الحمدان نے ایسے کئی پراجیکٹس بنائے تھے جس نے سب کو حیران تو کیا ہی مگر طالب علم کی قابلیت پر بھی یقین کرنے پر مجبور کر دیا۔

الحمدان کا پورا ہونے والا تھا، والدہ بھی خوشی سے نہال تھی کیونکہ بیٹے کو ڈگری ملنے والی تھی محض تین ماہ بعد۔ لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوا جس نے سب بدل دیا۔

الحمدان اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس کے بعد والدین کے پیروں تلے زمین نکل گئی تھی۔ موت سے آخری رات پہلے حمدان اپنے دوستوں سے ملنے گیا تھا، واپس آکر والدہ کی پیشانی کو بوسا دیا اور پھر کہنے لگا کہ وہ ایک ٹی وی شو دیکھ پر پھر سب کے ساتھ بیٹھے گا اور کمرے کو اندر سے بند کر دیا۔

لیکن جب کافی دیر تک وہ باہر نہیں آیا تو والدہ کو تشویش ہوئی اور جب کمرہ کھول کر دیکھا گیا تو وہ اس دنیا میں جا چکا تھا جہاں سے کوئی واپس نہیں آ سکتا تھا۔

والدہ کے دکھ اس وقت تازہ ہو گئے جب یونی ورسٹی نے حمدان کی موت کے بعد اسے ڈگری دینے کا فیصلہ کیا، والدہ کی آنکھوں میں آنسوں تھے، ذہن میں بیٹے کی آواز اور ایسا لگ رہا تھا cکہ بیٹ ابھی آ کر والدہ کو بوسا دے گا۔

Inteqal Ke Baad Degree

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Inteqal Ke Baad Degree and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Inteqal Ke Baad Degree to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   11140 Views   |   07 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹے کے انتقال کے بعد ڈگری ملی ۔۔ ماں کا سپنا پورا کرنے والا بیٹا، جو انتقال کے کچھ ماہ بعد گریجویٹ ہو گیا

بیٹے کے انتقال کے بعد ڈگری ملی ۔۔ ماں کا سپنا پورا کرنے والا بیٹا، جو انتقال کے کچھ ماہ بعد گریجویٹ ہو گیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کے انتقال کے بعد ڈگری ملی ۔۔ ماں کا سپنا پورا کرنے والا بیٹا، جو انتقال کے کچھ ماہ بعد گریجویٹ ہو گیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔