کام کر کے تھک گئی تھی، شوہر دوسری بیوی لے آیا ۔۔ 3 ایسے شوہر، جنہوں نے اپنی بیوی کی خواہش کیسے پوری کی؟ دیکھیے

دنیا میں ایسی خبریں تو بہت ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن شادی سے متعلق دلچسپ خبریں صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

شوہر کی دوسری شادی خود کرائی:

سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ نے خوشی خوشی اپنے شوہر کی دوسری شادی کرائی، اسی سال جنوری میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عظمیٰ شوہر سے 8 سال بڑی ہیں۔

عظمیٰ بتاتی ہیں کہ "میں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائی کیوں کہ میں خود پڑھ بھی رہی تھی اور بیماری کی وجہ سے شوہر کا خیال نہیں رکھ پارہی تھی اس لئے میں نے سوچا کسی کی حق تلفی نہ کروں اور ان کی دوسری شادی خود کروادی"
عظمیٰ شوہر سے 8 سال بڑی ہیں جبکہ ان کی سوتن شوہر سے 8 سال چھوٹی، عظمیٰ نے شوہر کی دیکھ بھال اور ان کے صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے خود شوہر کی دوسری شادی کرائی۔

دوست کی شادی اپنے شوہر سے:

لاہور سے تعلق رکھنے والی دو دوستوں نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی، یہ توجہ اس لیے بھی منفرد تھی کیونکہ دو سہیلیوں ہی سوتن بن گئیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی حاجرہ اور عائشہ بہترین دوست ہیں، اسکول لائف سے لے کر یونی ورسٹی لائف تک دونوں نے بہترین وقت گزارا ہے۔ ہر لمحے کو ایک دوسرے سے شئیر کرنے والی دوستوں کے اس درمیان اس وقت مشکلات آ گئیں جب حاجرہ کی شادی ہو گئی۔

لیکن شادی کے بعد بھی حاجرہ اور عائشہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ پاتی تھیں، اسی سلسلے میں حاجرہ نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ میری سہیلی عائشہ سے شادی کر لے۔

حاجرہ بتاتی ہیں کہ پہلے تو شوہر زین ہچکچائے مگر بیوی کی فرمائش کے آگے گھٹنے ٹیک ہی دیے، حاجرہ اور زین کی ملاقات کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ روزگار کی تلاش میں جب حاجرہ اور عائشہ ای کامرس کی تربیت حاصل کرنے ایک ادارے میں گئیں تو وہاں ان کی ملاقات زین سے ہوئی۔ یوں کچھ عرصے میں انہیں محبت ہو گئی جس کے بعد حاجرہ نے زین سے شادی کر لی۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد رشتہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسا چل رہا ہوگا؟ تو یہ رشتہ بہت ہی اچھا چل رہا ہے ان تینوں کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔

بیوی کی خواہش پوری کر دی:

His wife wanted to spend some time with her friend so he married her .. problem solved pic.twitter.com/gZRvUXAVy1

— exsecular (@ExSecular) June 20, 2020 ">

سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاکر کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو اپنی بیویں کے ہمراہ ویڈیو بناتا ہے۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں وہ اپنی اہلیہ سے مخاطب ہے اور کہتا ہے کہ میری اہلیہ کی شکایت تھی کہ میں اسے اس کے دوستوں سے ملنے نہیں دیتا۔

آج میں نے اپنی اہلیہ کی خواہش اس طرح پوری کی کہ اس کی دوست سے ہی شادی کر لی، اب اہلیہ ایک ہی گھر میں رہ کر گھر سے باہر جائے بغیر دوست سے مل سکتی ہے۔

اسی دوران جازم نامی ٹک ٹاکر نے اپنی دوسری اہلیہ سکینہ سے بھی تعارف کرایا جو کہ پہلی اہلیہ کی دوست ہیں۔ یوں اس طرح پہلی اہلیہ کی شکایت کو دور کرتے ہوئے شوہر نے اہلیہ کو بھی چپ کرا دیا۔

Shohar Dosri Biwi Le Aya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Dosri Biwi Le Aya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Dosri Biwi Le Aya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3247 Views   |   01 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

کام کر کے تھک گئی تھی، شوہر دوسری بیوی لے آیا ۔۔ 3 ایسے شوہر، جنہوں نے اپنی بیوی کی خواہش کیسے پوری کی؟ دیکھیے

کام کر کے تھک گئی تھی، شوہر دوسری بیوی لے آیا ۔۔ 3 ایسے شوہر، جنہوں نے اپنی بیوی کی خواہش کیسے پوری کی؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کام کر کے تھک گئی تھی، شوہر دوسری بیوی لے آیا ۔۔ 3 ایسے شوہر، جنہوں نے اپنی بیوی کی خواہش کیسے پوری کی؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔