سردی کے موسم میں انڈا کھائیں بھی اور لگائیں بھی ۔۔ نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے لئے انڈے کے مختلف ماسک بنانے کے طریقے

انڈے نہ صرف صحت کے لیے فائدے رکھتے ہیں بلکہ جلد کو بھی بے شمار فوائد پہنچاتے ہیں اس میں موجود لیوٹن آپ کی جلد کی نگہداشت کرتے ہیں اسے ہائیڈریٹنگ کرتے ہیں اور لچک کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
انڈے کی سفیدی میں قدرتی پروٹین اور البومین ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو ٹائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک ہیڈز کی تشکیل کو مکمل طور پر کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہماری دادی نے ہمیں قدرتی چمک اور نشوونما کے لیے اپنے بالوں میں کثرت سے انڈے لگانے کے فوائد کے بارے میں بتایا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں چہرے کی جلد پر انڈا لگانے سے کیا ہوگا؟ انڈے میں موجود غذائی اجزاء اور پروٹین آپ کی جلد کو کیسے چمکدار بنا سکتے ہیں؟ نیچے سکرول کریں اور سردی کے موسم میں انڈے کھانے کے ساتھ ساتھ اسے چہرے پر لگانے کے فوائد اور ماسک بنانے کے طریقے جانیں۔

انڈوں کے مختلف ماسک بنانے اور لگانے کا طریقہ

جلد کو ٹائٹ کرنے والا ماسک

ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد ایک دم ٹائٹ اور لچکدار ہو جبکہ کوئی اوپن پورز نہ ہوں اور نہ ہی جھریاں ہوں، اس کے لئے ایک بڑے سائز کا انڈا لیں اور اسے پیالی میں نکالیں انڈے کی سفیدی کو پہلے سے ہی زردی سے الگ کر لیں، صرف انڈے کے سفیدی پیالی میں ڈالیں اب اس میں ½ چائے کا چمچ چینی اور 1 کیپسول وٹامن ای آئل ڈالیں اور کانٹے کا استعمال کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ انڈے کے اس آمیزے کو اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ جھاگ دار نہ ہو جائے اس مکسچر کو پورے چہرے پر لگائیں اور 15-20 منٹ تک لگا رہنے دیں، اسے گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے صاف کریں آپ کو فوری طور پر مؤثر نتائج ملیں گے، شیشے جیسی چمکدار اور ٹائٹ جلد کے لیے ہفتے میں تین بار اس ماسک کو لگائیں۔

• اینٹی ایجنگ ماسک

یہ ایک سادہ ماسک ہے جس میں صرف 2 اجزاء شامل کئے جائیں گے، ایک انڈے کی زردی لیں اور اس میں ٹی ٹری آئل کے 2-3 قطرے ڈالیں، کانٹے کا استعمال کرتے ہوئے مکسچر کو اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ یہ ہموار پیسٹ نہ بن جائے، اب اس آمیزے کو پورے چہرے پر لگائیں جب یہ ہلکا سوکھ جائے تو اس ماسک کو ڈبل لیئر میں لگائیں۔ اسے 20 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور اتارتے وقت اپنے چہرے پر ہلکے سے مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں۔ یہ ماسک جھریوں کو آنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ مہاسوں کے مسائل کے علاج اور ان سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

• موسچرائزنگ ماسک

ایک عدد انڈا لیں اور ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی کو الگ کریں، اب 1 چمچ لیموں کا رس اور 1 چائے کا چمچ ناریل کا تیل شامل کریں اور ان سب کو اچھی طرح مکس کریں، پھر اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں پھر 15 منٹ بعد جب یہ ماسک خشک ہو جائے تو چہرہ دھو لیں، یہ طریقہ ہفتے میں 2-3 بار کریں اس ماسک کے استعمال سے خشک جلد مکمل طور پر ختم ہو جائے گی جلد نرم و ملائم بن جائے گی۔ مہاسوں کے علاج یا بلیک ہیڈز کو دور کرنے کے لیے بھی یہ ماسک بہترین ہے تو بس پھر آج ہی سے اپنی جلد کے مسائل کے مطابق بتایا گیا ماسک بنائیں اور اس کا استعمال شروع کر دیں۔

Anda Khayen Bhi Aur Lagayn Bhi

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Anda Khayen Bhi Aur Lagayn Bhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anda Khayen Bhi Aur Lagayn Bhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4403 Views   |   22 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردی کے موسم میں انڈا کھائیں بھی اور لگائیں بھی ۔۔ نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے لئے انڈے کے مختلف ماسک بنانے کے طریقے

سردی کے موسم میں انڈا کھائیں بھی اور لگائیں بھی ۔۔ نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے لئے انڈے کے مختلف ماسک بنانے کے طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں انڈا کھائیں بھی اور لگائیں بھی ۔۔ نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے لئے انڈے کے مختلف ماسک بنانے کے طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔