سیب کھانے کے بے شمار فوائد

سیب اپنی غذائیت کے لحاظ سے دنیا کا مشہور ترین پھل ہے۔ میٹھا سیب پہلے درجے میں گرم دوسرے میں تر ہے۔ بنیادی طور پر اعلیٰ قسم کے سیب کی پیداوار کے لیے سر د آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو پہاڑی علاقے سطح سمندر سے تین ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہیں، وہاں اس پھل کی کاشت کی جاتی ہے۔وہیں اس پھل کی اعلیٰ پیداوار ملتی ہے۔

سیب میں فاسورس کے اجزاء موجود ہیں، اسی لیے یہ مقوی دماغ بھی ہے۔ اس میں فولاد کے اجزاء بھی شامل ہیں اس لیے اس کا استعمال خون کے ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور چہرے کے سرخ و شاداب بناتاہے۔

سیب کا چھلکا اُتار کر کھانا ایک فاش غلطی ہے۔ اس کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی ایک بڑی مقدار چھپی ہوتی ہے۔ جو کہ چھلکا اُتارنے پر عموماً ضائع ہوجاتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسے چھلکے سمیت ہی کھایاجائے۔

سیب کھانے سے ہاضمہ کو تقویت ملتی ہے۔ سیب کھانا قبض کشااثر رکھتا ہے اور اس کے علاوہ جگر کا فعل بھی تیز کرتا ہے۔ سیب کا عرق معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں کے لیے دافع جراثیم اور دافع بدبو ہے۔ گردوں کی صفائی میں اس کی کارکردگی لاجواب ہے۔

تقویت معدہ کے لیے:
تازہ سیب کے رس میں سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک کا سفوف چھڑک کر پینے سے بھوک میں اضافہ ہوتاہے اور معدے کو تقویت ملتی ہے۔

سیب کے چند اور فوائد:
1۔ سیب قدرے قابض ہوتا ہے۔ لیکن اس کامربہ بھوک بڑھاتا ہے۔
2۔ سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تروتازہ کرتا ہے اس وجہ سے پریشانی وغیرہ کی صورت میں انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔
3۔ اگر روزانہ دو سیب کھا کر ایک پاؤ دودھ صبح نہار منہ پیاجائے تو چھ ہفتوں میں انسانی صحت قابل رشک ہوجاتی ہے۔
4۔ گردوں کی صفائی کے لیے سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔
5۔ سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبو دار چائے تیار کی جاسکتی ہے۔ جو چالیس سال سے اوپر خواتین وحضرات کے لیے بے حد مفید ہے۔
6۔ سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کرلیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزوریوں کو دور کرتی ہے۔
7۔ اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔
8۔ سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہوکر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔
9۔ اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور ہوتی ہے۔
10۔ سیب ایک عدد لے کر اچھی طرح سے چھیل کر تھوڑا نمک لگا کر صبح نہار منہ تین روز تک کھانے سے سر درد کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔

Eating an apple wouldn't let diseases come close to you. This is an old saying which we have been hearing from our childhood and it is definitely true. After mangoes - king of fruits - apple is the most eaten fruit in the world.

Apple contains fiber which is good for digestive system. Eating apple is also good to break constipation. Good thing about apples is that it is easily available everywhere. It is good for stomach diseases especially protects it from cancer.

Read more about benefits of apple in this article wrote by Chef Asad Latif.

Saib Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saib Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saib Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Chef Asad Latif  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   22471 Views   |   26 May 2016
About the Author:

Chef Asad Latif is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Chef Asad Latif is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سیب کھانے کے بے شمار فوائد

سیب کھانے کے بے شمار فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیب کھانے کے بے شمار فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔