سحری سے پہلے ہماری بتائی چند ٹِپس آزمائیں اور روزے میں دن بھر پیاس کی شدت سے دور رہیں۔۔۔ جانیں یہ ٹپس آپ کے لئے کتنی کارآمد ہیں

رمضان المبارک کے اس با برکت مہینے میں ہر شخص کوشش کرتا ہے کہ وہ تمام روزے رکھے اور اس کی طبیعت بھی اس کا ساتھ دے لیکن اکثر اوقات ہماری اپنی ہی غلطیوں کے نتیجے میں ہم اس کوشش میں ناکام ہو جاتے ہیں۔
اس سال آپ اس کوشش میں ناکام نہ ہوں اس کے لئے کے فوڈز لایا ہے آپ کے لئے چند ایسی ٹِپس جنہیں آزما کر آپ روزے میں بھی بھرپور ہائیڈریٹڈ اور چاق و چوبند رہیں گے۔
تو بھر دیر نہ کرتے ہوئے فوری یہ خاص ٹپس جان لیں اور بنائیں اپنا روزہ بے حد پرسکون اور آسان۔

روزے کی حالت میں ہائیڈریٹڈ رہنے کی چند ٹپس:

• سحری سے قبل پانی پینا

خود کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنے کے لئے کوشش کریں کہ سحری سے پہلے یعنی افطار کے بعد سے سحری تک کم از کم 2 لیٹر پانی پی لیں ایک تحقیق کے مطابق 2 لیٹر پانی روزے میں آپ کو ہائیڈریٹ رکھ سکتا ہے۔

• ہلکی اور صحت بخش سحری

سحری میں اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں، کوشش کریں کہ ہلکی غذا کا استعمال کریں مگر صحت بخش غذا ہو، جس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہو تا کہ آپ دن بھر چست رہ سکیں۔

• کھجور کھائیں

کھجور صِرف افطار میں ہی نہیں بلکہ سحری میں کھانا بھہ بہت ضروری ہے، کیونکہ یہ آپ کو وٹامن کے فراہم کرتا ہے اور یہ آپ کے سیلز میں گلوکوز اسٹور کرتا ہے جس سے روزے کی حالت میں آپ کو گلوکوز کی کمی نہیں ہوتی اور سحری و افطار میں کھجور کھانا سنت بھی ہے۔

• جلدی سوئیں اور جلدی اُٹھیں

کوشش کریں کہ رمضان میں نیند کا خیال رکھیں کیونکہ اس مہینے میں ہماری سونے اور اُٹھنے کی عادات بہت بدل جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہم تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں اور یوں جتنا بھی خیال رکھ لیں صحت پر اثر پڑتا ہے۔

• دہی کا استعمال

یاد رکھیں کہ سحری میں دہی کھانے سے دن بھر پیاس کا احساس نہیں ہوتا، اس لئے یہ عادت بنا لیں کہ سحری میں لازمی تھوڑا بہت دہی کھا لیں، یہ اپ کو معدے کی جلن اور معدے کے دیگر مسائل سے دور رکھے گا۔

• سیب اور کیلا

پھل انسان کے جسم میں بہت سے غذائی اجزاء پہنچانے کا کام کرتے ہیں، اس لئے اگر دن میں کسی بھی وقت ایک کیلا اور سیب کھا لیا جائے، یعنی افطار کے بعد اور سحری سے پہلے یہ پھل کھا لئے جائیں تو آپ ڈی یائیڈریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔

نمک مرچ کا استعمال:

اگر آپ سحری میں زیادہ نمک اور مرچوں والی غذا کھائیں گے تو یاد رکھیں یہ پیاس کی شدت کو بڑھائیں گے، کیونکہ نمک کا استعمال آپ کے جسم سے زیادہ پسینہ نکلنے کا سبب بنے گا اور اس طرح جب جسم کا پانی کم ہوگا تو پیاس کی شدت بڑھتی جائے گی، یہی حال مرچوں کے زیادہ استعمال سے ہو سکتا ہے۔ پانی والی غذا کا استعمال: کوشش کریں کہ آپ سحری میں تیل والی چکنی چیزوں کے بجائے زیادہ پانی کی مقدار والی غذائیں کھائیں جیسے کہ کھیرا ٹماٹر، کینو، کیوی، تربوز وغیرہ اس طرح پانی پینے کے ساتھ ساتھ پانی والی غذاؤں کا استعمال آپ کو دن بھر ہائیڈریٹ رہنے میں مدد دے گا۔

Sehri Se Pehle Ye Tips Azmain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sehri Se Pehle Ye Tips Azmain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehri Se Pehle Ye Tips Azmain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3973 Views   |   15 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سحری سے پہلے ہماری بتائی چند ٹِپس آزمائیں اور روزے میں دن بھر پیاس کی شدت سے دور رہیں۔۔۔ جانیں یہ ٹپس آپ کے لئے کتنی کارآمد ہیں

سحری سے پہلے ہماری بتائی چند ٹِپس آزمائیں اور روزے میں دن بھر پیاس کی شدت سے دور رہیں۔۔۔ جانیں یہ ٹپس آپ کے لئے کتنی کارآمد ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سحری سے پہلے ہماری بتائی چند ٹِپس آزمائیں اور روزے میں دن بھر پیاس کی شدت سے دور رہیں۔۔۔ جانیں یہ ٹپس آپ کے لئے کتنی کارآمد ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔