ٹیٹو تھے مگر مجھے اللہ نے ہدایت دی۔۔ ایک بار خانہ کعبہ کے پاس آنے والوں کی زندگی کیسے بدل گئی؟ دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر موجود ہیں جس میں لوگ عمرہ کر رہے ہیں، لیکن تصویر میں موجود شخص نہ صرف اللہ کے گھر میں موجود ہے بلکہ اس کے جسم پر ٹیٹو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اب اکثر لوگوں کے دیکھنے کا انداز ہوگا کہ وہ اس انسان کے ماضی کو اب تک لے کر بیٹھے ہوئے ہوں گے یا پھر وہ اس شخص کی اچھے عمل کو سراہنا ہی نہیں چاہتے۔ انسان کی سوچ اس کی ترجمانی ہوتی ہے، جیسی سوچ ویسا عمل۔ اگر آپ ان تصاویر میں یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیسا انسان ہے اللہ کے گھر میں ٹیٹو بنا کر داخل ہوا ہے، تو اس بات کی علامت ہے کہ منفی سوچ آپ کے اندر موجود ہے۔

لیکن اگر آپ اسی تصویر کو مثبت طور پر سوچیں کہ یہ شخص ایک نئی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ایک ایسی راہ پر نکل چکا ہے جہاں وہ اپنے اخلاق کی بنا پر پہچانا جائے گا، جہاں انسانیت کا سبق سکھایا جاتا ہے۔

ہم میں سے بیشتر اپنی زندگی میں ایسی ہی سوچ رکھتے ہیں، ہم کسی کو بھی مثبت طور پر نہیں دیکھتے ہیں جو کسی اچھی راہ پر جا بھی رہا ہوتا ہے اسے یہ بات سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ شاید میں کچھ غلط کر رہا ہوں۔ اس ایک عمرے نے اس شخص کی زندگی بدل دی، ماضی کو بھول کر اب یہ انسان آگے بڑھ رہا ہے۔

اس تصویر میں بھی یہی لکھا گیا ہے کہ مجھے معلوم ہے کچھ لوگ مجھے جج کریں گے مگر اللہ نے مجھے ہدایت دی اور نیک راستہ پر چلایا۔ اس شخص کا جسم ٹیٹو سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن شاید اس کی نیت صاف ہو۔ جب ہی اسے اللہ کے گھر جانے کا موقع ملا۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   6727 Views   |   21 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ٹیٹو تھے مگر مجھے اللہ نے ہدایت دی۔۔ ایک بار خانہ کعبہ کے پاس آنے والوں کی زندگی کیسے بدل گئی؟ دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ٹیٹو تھے مگر مجھے اللہ نے ہدایت دی۔۔ ایک بار خانہ کعبہ کے پاس آنے والوں کی زندگی کیسے بدل گئی؟ دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.