اہلیہ بچوں کو میرے حوالے چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ 5 مشہور سیاست دان، جو اہلیہ کی وفات پر ٹوٹ گئے

مشہور سیاست دانوں کی زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتے ہیں، آج آپ کو چند ایسے ہی مشہور سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے۔

عابد شیر علی:

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی پاکستانی سیاست کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔ ویسے تو عابد شیر علی کئی وجوہات کی بنا پر جانے جاتے ہیں مگر اس بار عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔

عابد شیر علی کی اہلیہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں جبکہ انہیں گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث پرائیوٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم دوران آپریشن انتقال کر گئیں۔ جبکہ عابد شیر علی لندن میں ہونے کی وجہ سے آخری وقت میں اہلیہ کے پاس موجود نہیں تھے جن کا انہیں بے حد دکھ ہے۔

عابد شیر علی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جبکہ جنازے میں شرکت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر گردش میں ہے، اس خبر کے مطابق وہ جنازے میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم تصدیق شدہ ذرائع کے مطابق ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوا ز شریف ویسے تو ہر وقت خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں مگر اس وقت میڈیا میں بھی مثبت طور پر دکھائی دیے جب نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

نواز شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی تھی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بات چیت کرتے دکھائی دے رہے تھے۔واضح رہے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے باعث 2018 میں لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

آصف علی زرداری:

آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا وہ نام ہے جسے سیاسی کھلاڑی کہا جاتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔ مگر بے نظیر بھٹو کی اچانک وفات نے آصف علی زرداری کو صدمے میں ڈال دیا تھا۔بے نظیر بھٹو کی وفات نے آصف علی زرداری کو افسردہ کردیا تھا، جس کا اندازہ اُس انٹرویو سے لگایا جا سکتا ہے جس میں آصف علی زرداری بے نظیر کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہو گئے تھے۔واضح رہے 2007 میں بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا تھا۔

راجہ ظفر الحق:

پاکستان مسم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجہ ظفرالحق کا شمار پارٹی کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ راجہ ظفر الحق بھی اپنی بیوی کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے مگر 2015 میں ان کی اہلیہ انتقال کر گئی تھیں۔

قائم علی شاہ:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قائم علی شاہ نے ویسے تو تین شادیاں کی تھیں، جن میں پہلی شادی کزن سے ہوئی تھی لیکن پہلی بیوی بیماری کے باعث کچھ ہی سالوں میں وفات پا گئی تھیں، جبکہ دوسری شادی حسنو فروز سے ہوئی تھی حسنو بھی کینسر کے سبب انتقال کر گئی تھیں۔ کئی سالوں تک تنہا رہنے والے قائم علی شاہ نے دوستوں اور گھر والوں کے کہنے پر تیسری شادی کی اور وہ اب خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Bachon Ko Mere Hawaly Chor Kar Chali Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachon Ko Mere Hawaly Chor Kar Chali Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Mere Hawaly Chor Kar Chali Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1937 Views   |   12 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اہلیہ بچوں کو میرے حوالے چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ 5 مشہور سیاست دان، جو اہلیہ کی وفات پر ٹوٹ گئے

اہلیہ بچوں کو میرے حوالے چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ 5 مشہور سیاست دان، جو اہلیہ کی وفات پر ٹوٹ گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اہلیہ بچوں کو میرے حوالے چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ 5 مشہور سیاست دان، جو اہلیہ کی وفات پر ٹوٹ گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔