پیروں اور منہ کی ناخوشگوار بُو دور کرنے کے آسان قدرتی طریقے

بدبومنہ کی ہو یا پاؤں کی آپ کے لئے کسی بھی محفل میں شرمندگی اوراردگرد بیٹھے لوگوں کے لئے ناگواری کا باعث بنتی ہے ۔ انسانی جسم پورے کا پورا بدبو پیدا نہیں کرتا بلکہ جسم کے کچھ خاص حصے ہوتے ہیں، جو ایسی صورت حال پیدا کردیتے ہیں ۔ پسینے کے باعث خصوصاً مردوں کے پیروں سے بہت زیادہ بدبو آ تی ہے ، کیونکہ زیادہ تر مرد حضرات ہی بند جوتے پہنتے ہیں ۔

ایسے لوگ تھوڑی دیر بند جوتا پہن کر اگر جرابیں اتاریں، تو آپ انہیں اپنے پاس نہیں بٹھا پائیں گے ۔ اسی طرح جب بات کرنے پر آپ کے منہ سے بدبو آئے تو کوئی بھی آپ کے قریب آنا پسند نہیں کرے گا۔ منہ اور پاؤں کی بدبو اگر دوسروں میں ناگواری کا احساس پیدا کرتی ہے ، توسوچئے ! جس کے پاؤں یا منہ سے بدبو آرہی ہے ، شرم کے باعث اس کا کیاحال ہوگا۔ جسم سے بدبو آنے کی کوئی مخصوص دوائی نہیں ، لیکن چند احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

کھلے جوتوں کا استعمال :
اگر موسم اجازت دے تو ہمیشہ کھلے جوتے یعنی سینڈل اور چپل وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ لونگ، سونف اور بڑی الائچی کا استعمال بھی آپ کی سانسوں کو مہکا اور جسمانی بدبو ختم کر سکتا ہے ۔

دارچینی کی چائے :
ماہرین کے مطابق دارچینی کی چائے منہ اور سانسوں کومہکائے رکھتی ہے ۔ لہذا دن میں ایک بار ضرور دارچینی والی چائے پئیں ۔

سیب :
جب ہم سیب کو دانتوں سے کاٹتے ہیں تو تھوک پیدا ہونے کے نظام میں تحریک پیدا ہوتی ہے ، جوقدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے ۔

پودینہ :
پودینہ کا استعمال منہ کی بدبو کے خاتمے کا موثر ذریعہ ہے ، آپ کے اکثر مختلف ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں بھی اس کا ذکر سنا ہوگا ، تو اگر آپ منہ کی بدبو سے نجات حاسل کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں پودینہ کے استعمال کو بڑھائیں ۔

وٹامن سی :
مالٹا ، لیموں سمیت ترش پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی منہ کو تازہ رکھتے ہوئے اس میں بدبو پیدا نہیں ہونے دیتا ۔

پانی :
پانی زیادہ پینے کے علاوہ اس سے غرارے بھی کریں ۔ ہائیڈریشن (آبیدگی) منہ کی بدبو کا ایک اہم علاج ہے ، کیونکہ آپ کا جسم جب ڈی ہائیڈریٹڈ (پانی کی کمی) کاشکار ہوتا ہے تو منہ میں تھوک پیداکرنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اوریہی کمی منہ میں بدبوپیدا کرنے کا باعث بنتی ہے ۔

Moun Ki Boo Door Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Moun Ki Boo Door Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ki Boo Door Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6705 Views   |   21 Aug 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پیروں اور منہ کی ناخوشگوار بُو دور کرنے کے آسان قدرتی طریقے

پیروں اور منہ کی ناخوشگوار بُو دور کرنے کے آسان قدرتی طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں اور منہ کی ناخوشگوار بُو دور کرنے کے آسان قدرتی طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔