بشریٰ انصاری نے گالیاں اور جوتے بھی کھائے.. اسماء عباس نے بیٹی اور بہن کی نجی زندگی کے کئی راز کھول دہے

"ہم بیٹیوں کو باپ کی طرف سے کام کرنے کی اجازت نہیں تھی. گھر کا ماحول بہت سخت تھا. کیریئر بنانے کے لیے بشریٰ نے بھاری قیمت ادا کی. بشریٰ باجی نے والد کی سختی سے جان چھڑانے کے لیے شادی کی. انھیں اقبال انصاری مل گئے جو انہیں کام کرنے کی اجازت دے رہے تھے تو انہوں نے فوراً شادی کرلی"

یہ کہنا ہے اداکارہ اسما عباس کا نے حال ہی میں وصی شاہ کے پروگرام ’زبردست ود وصی شاہ‘ میں شرکت کی اور اپنی اور بہن بشریٰ کی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا.

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے والد نے ہمارے ساتھ سختی کرکے اچھا نہیں کیا. جب ماں باپ اولاد پر بے جا سختی کرتے ہیں تو بچے اور خاص طور پر لڑکیاں فرار ہونے کے راستے تلاش کرنے شروع کرتی ہیں. بشریٰ انصاری نے بھی ایسا ہی کیا. ہمارے والد بالکل بھی آزاد خیال شخص نہیں تھے. یہاں تک کہ بشریٰ انصاری کو کام کرنے کی وجہ سے والد کی گالیاں، جوتے اور بے عزتی بھی سہنی پڑی. ہمارے والد صرف اپنی بیوی کے لیے لبرل تھے ورنہ ہم بیٹیوں کو مغرب کے بعد گھر سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں تھی.

اسما عباس نے والدین کی سخت مزاجی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہی ماحول میرے گھر میں بھی تھا. میری بیٹی زارا نور عباس فلم میکنگ پڑھنا چاہتی تھی جبکہ اس کے والد چاہتے تھے کہ وہ وکالت پڑھے. جب امریکا سے زارا کا رشتہ آیا تو اس نے یہ سوچ کر فوراً ہاں کردی کہ وہ نیویارک میں فلم کی تعلیم حاصل کرے گی لیکن بدقسمتی سے اس کا شادی کا فیصلہ غلط ثابت ہوگیا اور شادی کے صرف 8 ماہ بعد طلاق لے کر گھر واپس آگئی"

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہیں ان کی پہلی بیوی کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے مجھے قبول کیا. ہم دونوں 12 برس تک ساتھ رہے. ہم دونوں میں عزت اور دوستی کا رشتہ ہے اور شوہر نے بھی ہمیشہ دونوں بیویوں کے ساتھ انصاف کیا.

Asma Abbas Interview About Bushra Ansari

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asma Abbas Interview About Bushra Ansari and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asma Abbas Interview About Bushra Ansari to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   25143 Views   |   18 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

بشریٰ انصاری نے گالیاں اور جوتے بھی کھائے.. اسماء عباس نے بیٹی اور بہن کی نجی زندگی کے کئی راز کھول دہے

بشریٰ انصاری نے گالیاں اور جوتے بھی کھائے.. اسماء عباس نے بیٹی اور بہن کی نجی زندگی کے کئی راز کھول دہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بشریٰ انصاری نے گالیاں اور جوتے بھی کھائے.. اسماء عباس نے بیٹی اور بہن کی نجی زندگی کے کئی راز کھول دہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔