بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہے؟ پریشانی کی بات نہیں جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج

موسم بدل رہا ہے اور اب گرمی کے بعد سردی کے موسم کا آغاز ہونے کو ہے لیکن بدلتے موسم کے ساتھ بچوں اور بڑوں سب ہی کو نزلہ زکام کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
چھوٹے معصوم بچے ناک بند ہونے اور سینہ جکڑا ہوا ہونے پر آپ کو نہیں بتا سکتے کہ وہ کس تکلیف میں ہیں مگر ماؤں کو ہمیشہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہے یا ناک بند ہے، آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چھوٹے بچوں کی بند ناک اور جکڑے ہوئے سینے کا آسان اور گھریلو علاج تاکہ آپ کا بچہ بھی پُرسکون سانس لے سکے۔

بچوں میں بند ناک اور جکڑے ہوئے سینے کا آسان علاج

• بند ناک کھولنے کے لئے ڈراپس

اپنے بچے کے ڈاکٹر سے بند ناک کو کھولنے کے لئے ڈراپس لکھوائیں تاکہ جب کبھی بھی بچے کو سانس لینے میں تکلیف ہو یا آپ کو بچے کی ناک بند محسوس ہو تو آپ اس کی ناک میں فوری ان ڈراپس کا استعمال کر سکیں۔

• گرم پانی سے نہلائیں

اگر بچے کا سینہ جکڑا ہوا ہے اور ناک بند ہے تو ضروری ہے کہ اُسے گرم پانی سے نہلایا جائے اور اس سے جکڑا ہوا سینہ ٹھیک ہوگا اور بچے کو راحت ملے گی۔

• تکیے کا انتخاب

بچے ہوں یا بڑے اگر نزلہ یا بند ناک کی وجہ سے سونے میں پریشانی ہو تو ایسے میں سر کے نیچے ایسا تکیہ رکھیں جس سے بچے کا سر اوپر اور پاؤں نیچے ہوں یعنی تھوڑا اونچا تکیہ رکھیں تاکہ بند ناک یا نزلہ ہلک میں گِر کر بلغم کے زریعے باہر آ سکے۔

• مساج کریں

چھوٹے بچوں کے لئے مساج بہت ضروری ہے یہ جہاں ان کی نشونما میں مدد کرتا ہے وہیں ان کے نزلہ کھانسی اور سینے کی جکڑن جیسے مسائل کو بھی حل کرتا ہے، ناریل یا زیتون کے تیل سے بچے کے جسم کی مالش کریں اس سے انہیں راحت ملے گی بند ناک کھولنے کے لئے ان کے گالوں اور ناک کے اردگرد مساج کریں اور جکڑے ہوئے سینے کو ٹھیک کرنے کے لئے ان کے سینے پر تیل سے مالش کریں۔

• بچوں کے لئے وِکس

بچوں کے لئے علیحدہ سے وِکس آتی ہے رات کو سلانے سے پہلے بچے کے سینے پر وِکس لگا کر اسے کمبل اوڑھا دیں اس سے اسے سانس لینے میں بھی آسانی ہوگی اور جکڑا ہوا سینہ بھی بہتر ہوگا۔• ہیومیڈیفائر

بچے کے کمرے میں الیکٹرک ہیومیڈیفائر لگا دیں تاکہ اس کمرے کی ہوا میں نمی رہے اور بچے کو سانس لینے میں آسانی ہو۔

• بھانپ دیں

صبح سویرے جب آپ کا بچہ اُٹھے تو اسے اسٹیم دیں روزانہ گرمی ہو یا سردی کوشش کریں کہ بچے کو لازمی اسٹیم دیں اور نہلانے کے بعد بھی اسے فوری پنکھے کی ہوا میں نہ لائیں بلکہ گرم کپڑے میں لپیٹ دیں اور پنکھا بند رکھیں۔

Bachon Ke Nazla Zukam Ka Asaan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ke Nazla Zukam Ka Asaan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ke Nazla Zukam Ka Asaan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   26570 Views   |   23 Oct 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 December 2024)

  • ,

بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہے؟ پریشانی کی بات نہیں جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج

بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہے؟ پریشانی کی بات نہیں جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کی ناک بند ہے اور سینہ جکڑ گیا ہے؟ پریشانی کی بات نہیں جانیئے چند گھریلو نسخوں سے بچوں میں زکام کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔