جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈرمیٹولجسٹ کی بتائی چند ٹپس آزمائیں اور صحت مند و جوان جِلد پائیں

ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد خوبصورت جوان اور رنگت نکھری نکھری ہو، اس خواب کو پورا کرنے کے لئے ہم انٹرنیٹ پر کئی نسخے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنا لیتے ہیں جن سے ہمیں فائدہ تو ہوتا ہے مگر اس کے اثرات مستقل نہیں رہتے۔
آج ہم آپ کو ڈرمیٹولجسٹ کی بتائی ہوئی چند ایسی ٹپس بتانے والے ہیں جن سے آپ اپنی جلد کا مکمل خیال رکھ سکتے ہیں کیونکہ ہم نسخے اور بیوٹی پراڈکٹس تو استعمال کر لیتے ہیں مگر کیا کرنا ہے اور کیا نہیں اس بات کا بلکل بھی خیال نہیں کرتے۔
تو آئیے یہ ٹپس کیا ہیں جان لیتے ہیں تاکہ آپ بھی انہیں اپنا کر حاصل کر سکیں خوبصورت نکھرا چہرہ اور جوان جِلد

بڑھتی عمر کے اثرات گھٹائیں یہ ٹپس آزمائیں

• سب سے پہلے تو آپ روزانہ چہرے کو کلنزنگ کریں اور اس کے لئے جلد کے مطابق کلنزگ پراڈکٹ لیں، اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو بنا چکنائی والا یعنی کم گلیسرین والا کلنزنگ پراڈکٹ استعمال کریں، اور اگر آپ کی جلد ڈرائی ہے تو زیادہ گلسرین اور دودھ والا پراڈکٹ استعمال کریں۔
• جلد کے ماہرین کہتے ہیں کہ چہرے پر الگ الگ قسم کے بہت سارے پراڈکٹس استعمال نہ کریں، یعنی کسی ایک ہی کمپنی کے پراڈکٹس استعمال کریں اور پیک اپ کے لئے بھی پراڈکٹس کا انتخاب کرتے وقت بہت خیال کریں۔
• اپنی جلد کو نرم و ملائم اور دیرپا جوان رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ صبح نہانے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے اپنی جلد کو اچھی طرح موسچرائز کریں، اور اس کے لئے قدرتی اجزاء والا موسچرائزر استعمال کریں۔
• ماہرین کے مطابق ہمارے چہرے پر بیکٹیریا اور جراثیم ہاتھوں سے لگتے ہیں اس لئے کم سے کم چہرے کو ہاتھ لگائیں تاکہ آپ کا چہرہ بیکٹیریا سے پاک رہ سکے اور اگر چہرے پر دانے ہیں تو انہیں بلکل بھی مت ہاتھ لگائیں۔
• جلد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ اپنی جلد کو جتنا ہائیڈریٹ رکھیں گے اتنا زیادہ جھریوں اور جھائیوں سے محفوظ رکھ سکیں گے، اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں جتنا زیادہ ہو سکے پانی پیا کریں۔
• بہت زیادہ تپش ہماری جلد کو جھلسہ دیتی ہے، اس لئے کم سے کم سورج کی شعاعیں کا براہِ راست سامنا کریں جتنا آپ دھوپ سے بچیں گے اتنی آپ کے جلد کے مسائل کم ہوں گے۔
• چہرے کا گہرائی سے مساج کرنا بہت ضروری ہے تاکہ جلد کے مردہ خلیات دور ہو سکیں، اس کے لئے ایک آپ ہفتے میں ایک سے دو بار اپنی جلد کو ایکسفولیٹ کرنا ہوگا، اس کے لئے ایسا پراڈکٹ استعمال کریں جس میں پی ایج اور وٹامنز زیادہ ہوں۔
• دھوپ میں جانے سے پہلے سن بلاک اور اچھی سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں جس میں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت موجود ہو اور ساتھ ہی وٹامنز، ایس پی ایف شامل ہوں۔
• اپنے بیوٹی بلینڈرز، فیس پف اور برش وغیرہ کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے کے لئے روز دھوئیں۔

Jhuriyan Khatam Karne Ki Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jhuriyan Khatam Karne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhuriyan Khatam Karne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   23579 Views   |   04 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈرمیٹولجسٹ کی بتائی چند ٹپس آزمائیں اور صحت مند و جوان جِلد پائیں

جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈرمیٹولجسٹ کی بتائی چند ٹپس آزمائیں اور صحت مند و جوان جِلد پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ڈرمیٹولجسٹ کی بتائی چند ٹپس آزمائیں اور صحت مند و جوان جِلد پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔