عام طور پر لیموں ہر گھر کے فریج میں موجود ہوتے ہیں اور کبھی ان کا استعمال لیموں پانی کا شربت بنانے کے لیے کیا جاتا ہے اور کبھی ان کا استعمال کھانوں کی لذت بنانے کے لیے ہوتا ہے۔ سلاد اور چٹنیوں کی شان لیموں وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے اور اس کے فوائد تو ہم سب ہی جانتے ہیں-
لیموں کے چھلکوں کے استعمال کے لاجواب طریقے
عام طور پر انسان کا تعلق لیموں سے اس کے رس تک ہی ہوتا ہے اس کو کاٹ کر اس کا رس نکال کر استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال کے بعد اس کے چھلکوں کو کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے- لیکن آج ہم آپ کو لیموں کے چھلکوں کے ایسے حیرت انگیز فوائد بتائيں گے جن کے استعمال سے آپ نہ صرف بڑی بچت کر سکتے ہیں بلکہ بڑے فائدے بھی حاصل کر سکتے ہیں-
1: مچھر مکھیاں بھگانے کے لیے
عام طور پر گھر کے اندر مچھر مکھیوں کو بھگانے کے لیے جتنے بھی اقدامات کیے جائيں وہ اکثر ناکام ثابت ہوتے ہیں یا پھر ان کی وجہ سے ایک ناگوار سی بو گھر کا حصہ بن جاتی ہے- اس کے لیے لیموں کے چھلکے جمع کر لیا کریں اور ان کو دھوپ میں اس حد تک سکھا دیں کہ وہ بالکل کڑک ہو جائيں اس کے بعد ان ٹکڑوں سے آگ جلائيں اور اس سے گھر میں دھونی دیں- اس سے ایک جانب تو مچھر مکھیاں بھاگ جائيں گے بلکہ اس سے گھر کے اندر خوشبو دار مہک بھی رچ جائے گی-
2: کھانوں کی لذت بڑھائے
مختلف کھانوں کے اندر لیموں یا دیگر اسی کے قبیلے کے دوسرے جوس والے پھلوں کے استعمال سے بھی اس کی لذت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے- اس کے لیے لیموں کے چھلکے کو بالکل باریک باریک کاٹ کر اس کو چینی کے قوام میں ایک دو دن تک بھگو کر رکھ دیں اور اس کے بعد اس کو کیک اور کابلی پلاؤ پر گارنشنگ کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے-
3: گھر کے ماحول کو خوشبو دار بنانے کے لیے
عام طور پر روم اسپرے کرنا ایک مہنگا عمل ہے جب کہ اس کے مقابلے میں لیموں کے چھلکوں سے گھر کے اندر کی خوشبو کو بہتر بنانا ایک سستا نسخہ ہے- اس کو استعمال کرنے کے لیے لیموں کے چھلکے اور سبز الائچی کو کسی بھی کھلے منہ کے برتن میں بھگو کر رکھ دیں اس سے پھیلنے والی خوشبو نہ صرف ماحول کو خوشبو دار بناتے ہیں بلکہ تازگی کا احساس بھی دلاتے ہیں-
4: داغ دھبے دور کرنے کے لیے
جیسا کہ لیموں تیزابی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اس وجہ سے اکثر افراد اس کا استعمال رنگ کاٹ کے طور پر بھی کرتے ہیں- عام طور پر کپڑے دھونے کے دوران کسی چیز کا داغ نہ اتر سکنے پر اس پر لیموں کو ملنے کا مشورہ دیا جاتا ہے- عام طور پر بھی کسی بھی جگہ پر سے کسی قسم کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے کچھ لیموں کے چھلکے ایک پیالی سرکہ میں بھگو کر رکھ دیں اور اسکے بعد اس آمیزے کو چھان کر کسی اسپرے والی بوتل میں ڈال دیں ۔ کسی بھی جگہ پر داغ دھبوں کی صورت میں تھوڑی مقدار میں اسپرے کریں اور اس کے بعد داغ کو صاف کر لیں-
5: خوبصورتی بڑھانے کے لیے
چہرے کی رنگت اور جلد کی حفاظت کے لیے لیموں کے چھلکے بہترین ہوتے ہیں اس کے لیے گھر پر ہی اسکرب بنا کر چہرے کی صفائی کے لیے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے- اسکرب بنانے کے لیے اس کے لیے چینی کو پیس کر زيتون کے تیل میں شامل کریں اور لیموں کے چھلکوں کو خشک کرنے کے بعد اس کا پاؤڈر بنا کر اس کو بھی تھوڑی مقدار میں زیتون کے تیل اور چینی کے آمیزے میں شامل کر لیں جو کہ ایک کریم کی شکل اختیار کر لے اس کے بعد جلد کو گیلا کر کے اس کو اسکرب کریں اور جادو دیکھیں-اس کے علاوہ اس کا ماسک بنانے کے لیے لیموں کے چھلکوں کے پاؤڈر میں تھوڑی مقدار میں ٹھنڈا دودھ شامل کر کے اس کا ماسک لگانے سے بھی جلد کی رنگت بہتر ہوتی ہے-
امید ہے کہ لیموں کے چھلکوں کے استعمال کے ان طریقوں کے استعمال نے آپ کی معلومات میں اضافہ کیا ہوگا-
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Lemon Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.