تیل والی دیواریں اور کپڑوں کا پیلا پن۔۔ گھر کی 3 مشکلات دور کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے جو آپ کا وقت بھی بچائیں اور پیسے بھی

آج کے دور میں جہاں ہر چیز جدید ہوگئی ہے اور ہر مشکل کو ختم کرنے کے لئے تیز سے تیز طریقہ کار ڈھونڈا جاتا ہے وہیں گھریلو خواتین ابھی بھی گھنٹوں کچن کے مسائل میں الجھی ہوئی نظر آتی ہیں۔ آج ہم باورچی خانے کے چند ایسے مسائل کے حل لئے حاضر ہوئے ہیں جن میں آپ گھنٹوں ضائع کردیتی ہیں۔

پلاسٹک کے ڈبوں کی صفائی

گھر میں اکثر باہر سے کھانا آتا ہے تو پلاسٹک کے ڈبے خاتون خانہ سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں تاکہ ان میں بچا ہوا کھانا وغیرہ فریز کرنے میں آسانی ہو۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ پلاسٹک کے وہ ڈبے صاف کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ چکنائی نہیں نکلتی۔ اسے صاف کرنے کے لئے ڈبے می صابن لگائیں اور ایک ٹشو پیپر کا ٹکڑا رکھ دیں۔ ڈبے میں پانی بھر کر ڈھکن بند کر کے اچھی طرح ہلائیں اور کھول کر ڈبا کھنگال لیں۔ تمام چکنائی نکل جائے گی اور آپ کو محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔

سفید شرٹ پیلی پڑجائے تو۔۔

سفید قمیضوں کو کتنا بھی رگڑ کر دھو لو اگر داغ نکل بھی جائیں تو بھی پیلاہٹ کم نہیں ہوتی۔ اس کے لئے کاسٹک سوڈا ایک بوتل خرید لیں۔ ایک بوتل آپ آرام سے مہینوں چلا سکتی ہیں۔ آدھی بالٹی گرم پانی میں 3 چمچ کاسٹک سوڈا ڈالیں اور ملا لیں۔ اس پانی میں دھلی ہوئی 3، 4 سفید قمیضیں ڈال دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں یا کم سے کم 4 گھنٹہ بھیگی رہنے کے بعد نچوڑ کر سکھانے کے لئے ڈال دیں۔ پیلاہٹ اور داغ دھبے ختم ہوجائیں گے۔

کچن میں تیل کے دھبے

باورچی خانے میں اگر سلیب یا ٹائل پر تیل چپک کر جم جائے تو اسے ہٹانا آسان نہیں ہوتا۔ اس کام کے لئے اسکربر گلوز خرید لیں اور اسے پہن لیں۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا ڈٹرجنٹ، سرکہ اور بیکنگ سوڈا ملا کر محلول بنا لیں اور اسپر بوتل میں بھر لیں۔ اسپرے کو چکنائی والی جگہ پر کر دیں اور ١٠ منٹ چھوڑنے کے بعد اسکبرر سے رگڑ کر صاف کرلیں۔ تمام میل آسانی سے نکل جائے گا۔ اگر چکنائی کیبنٹ یا لکڑی کی سطح پر ہو تو موٹے کپڑ کو تیار کیے گئے محلول میں ڈبو کر سطح کو صاف کرلیں۔

Gharelu Mushkilat Door Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gharelu Mushkilat Door Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gharelu Mushkilat Door Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4665 Views   |   07 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تیل والی دیواریں اور کپڑوں کا پیلا پن۔۔ گھر کی 3 مشکلات دور کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے جو آپ کا وقت بھی بچائیں اور پیسے بھی

تیل والی دیواریں اور کپڑوں کا پیلا پن۔۔ گھر کی 3 مشکلات دور کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے جو آپ کا وقت بھی بچائیں اور پیسے بھی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تیل والی دیواریں اور کپڑوں کا پیلا پن۔۔ گھر کی 3 مشکلات دور کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے جو آپ کا وقت بھی بچائیں اور پیسے بھی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔