ماہواری کا درد کیوں ہوتا ہے؟ گھریلوعلاج کے ذریعے اس سے چھٹکارہ پائیں

ماہواری کے درد کا گھریلوعلاج:

خواتین کے لیے ماہواری بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ انسان ان دردوں کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایسے دورانیے میں خواتین میں پیٹ کا درد یقینی طور پرخواتین کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرتا ہے۔ تو آج ہم ماہواری کے دوران پیٹ کے درد کے گھریلو علاج کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں۔

پیریڈ کریمپس(ماہواری کا درد) کیوں ہوتے ہیں:

امریکن کانگریس آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ (اے سی او جی) کے مطابق جسم میں پروسٹاگلینڈنز نامی مرکبات ہوتے ہیں جو خواتین میں ماہواری کا باعث بنتے ہیں۔ ماہواری سے پہلے ہر ماہ بچہ دانی میں پروسٹگینڈن کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اس سے خواتین کے پیٹ میں حیض کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔ ہر عورت کو ماہواری کے دوران کم و بیش پریشانی ہو سکتی ہے۔ کچھ کو ماہواری کے دوران درد کا سامنا نہیں ہوسکتا ہے جبکہ دوسروں کو شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں ماہواری کے درد کے گھریلو علاج تاکہ آپ بھی آئندہ اس تکلیف سے بچ سکیں۔

1۔ ماہواری کے درد کے لیے یوگا:

اگر آپ ماہواری کے درد سے نجات چاہتے ہیں تو یوگا مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ باقاعدگی سے یوگا کرتے ہیں تو اس سے آپ کے ماہواری کے درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

2۔ ہیٹنگ پیڈ استعمال کریں یا سنکائی:

بچہ دانی پٹھوں سے بنی ہوتی ہے۔ اس لیے پٹھوں میں درد سے نجات کے اقدامات آپ کی ماہانہ ایام کے درد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ لہذا، آپ پیریڈ کے درد کے دوران ہیٹنگ پیڈ سے اپنے پیٹ کو حرارت دے کر آرام حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں دی جرنل آف فزیوتھراپی میں ایک مشہور مضمون ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماہواری کے دوران ہیٹنگ پیڈ سے پیٹ کو حرارت دینے سے آرام ملتا ہے۔

3۔ ایکوپنکچر تکنیک کا استعمال:

ماہواری کے لیے ایکوپنکچرتکنیک کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ قدیم ایشیائی طریقہ علاج ہے. اس تکنیک کے استعمال سے اعصابی نظام کو سکون ملتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں دوران خون ٹھیک رہتا ہے۔ جسم میں اندرونی سوزش بھی کم ہو جاتی ہے۔ ماہواری کے دوران ایکیوپنکچر تکنیک کا استعمال بغیر کسی مضر اثرات کے آرام فراہم کر سکتا ہے۔

4۔ ہربل چائے کا استعمال :

بعض مصالحوں کی چائے ماہواری کے درد کو دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ ماہواری کے دوران ہربل چائے خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہواری کے دوران کیمومائل یا پودینے کی جڑی بوٹیوں والی چائے پینے سے پیٹ کا درد کم ہو سکتا ہے۔

Mahwari Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mahwari Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahwari Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3021 Views   |   13 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 October 2024)

ماہواری کا درد کیوں ہوتا ہے؟ گھریلوعلاج کے ذریعے اس سے چھٹکارہ پائیں

ماہواری کا درد کیوں ہوتا ہے؟ گھریلوعلاج کے ذریعے اس سے چھٹکارہ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہواری کا درد کیوں ہوتا ہے؟ گھریلوعلاج کے ذریعے اس سے چھٹکارہ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔