اسٹیم فیشل کس طرح آپ کو ڈرائی سکن سے محفوظ رکھ سکتا ہے ؟ جانیں اس کو گھر میں کرنے کا آسان طریقہ

گرمی ہو یا سردی جلد کا خیال رکھنا دونوں موسموں میں بہت ضروری ہے اور جہاں تک خواتین کی بات ہے تو چہرے کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے یہ دونوں موسم میں مختلف قسم کے فیشلز کرتی نظر آتی ہیں۔ اب چونکہ ٹھنڈا موسم ہے اور ایسے میں جلد خشک اور کھردری ہوجاتی ہے، چاہے کوئی بھی فیشل کرلیں جلد پر تازگی نہیں آتی۔
مگر اسٹیم فیشل آپ کی اس مشکل کو ختم کرسکتا ہے کوینکہ جب آپ بھاپ لیں گی تو اس سے نہ صرف جلد نرم و ملائم ہوگی بلکہ کھلے مساموں کے اندر موجود گرد و غبار بھی نکل باہر آئے گی اور چہرے کی اندرونی سطحوں پر موجود خشکی کے انزائمز کا بھی خاتمہ باآسانی ہوجائے گا۔

ٹپ:

• چار گلاس پانی میں ایک چمچ گلاب کا عرق اور آدھا چمچ لیموں کا رس ڈالیں اور اس کو اچھی طرح ابالیں۔
• پھر اس میں آدھا چمچ ناریل کا تیل ڈالیں اور ایک سے دو منٹ مزید پکائیں۔
• اب اس پانی کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں۔
• اور اس پانی کی بھاپ لیں۔

فیشل کرنے کا طریقہ:

• فیشل سے قبل چہرہ اچھی طرح کسی بھی اچھے فیس واش سے دھو کر خشک کرلیں۔
• پھر تولیے کو بالوں پر ڈھانپ لیں اور بتائے گئے طریقے سے بھاپ لیں۔
• اس کے بعد آپ ایک ٹشو کی مدد سے چہرے کو صاف کریں۔
• بھاپ والے پانی میں تھوڑا سا نمک شامل کریں اور اس کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگالیں۔
• دس منٹ بعد خشک ہوجائے تو اس کو سادے پانی نے دھو لیں۔
لیجیئے تیار ہے آپ کا زبردست کا سٹیم فیشل جو ٹھنڈے موسم میں آپ کی جلد کو حسین اور نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ خشک اور پھٹی ہوئی جلد سے بھی بچائے۔

By Nimra  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3340 Views   |   08 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اسٹیم فیشل کس طرح آپ کو ڈرائی سکن سے محفوظ رکھ سکتا ہے ؟ جانیں اس کو گھر میں کرنے کا آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اسٹیم فیشل کس طرح آپ کو ڈرائی سکن سے محفوظ رکھ سکتا ہے ؟ جانیں اس کو گھر میں کرنے کا آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.