کارن کو نظر انداز نہ کریں اگر یہ انفیکشن بن جائے تو جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ گھریلو نسخے آزمائیں اور پاؤں کے تلوے پر موجود کارن سے چھٹکارہ پائیں

پاؤں پر نکلنے والے کارن کو ہر گز نظر انداز نہ کریں، یہ ایک طرح کی پھپوندی ہے جو اگر بڑھ جائے تو انفیکشن میں تبدیل ہو سکتا ہے اور پھر اس سے نمٹنا کے لئے بہت مشکل ہو سکتا ہے۔
پاؤں کے تلووں پر کارن مختلف وجوہات کی بِناء پر بنتے ہیں، اس کی عام بنیادی وجہ پاؤں پر مسلسل رگڑ اور دباؤ ہے، یہ اکثر زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان سے پانی اور پیپ نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔
اگر یہ انفیکشن بن جائے تو آہستہ آہستہ یہ پورے پاؤں میں پھیل جاتا ہے اور پھر پاؤں کاٹنے کی نوبت بھی آسکتی ہے، یہ اکثر پاؤں کی انگلیوں، تلووں کی جلد پر نکلتے ہیں اور آہستہ آہستہ پھیلتے جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کی رنگت پیلی پڑنے لگتی ہے جو اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ اب اس کارن میں انفیکشن پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔
تاہم ان کارن سے خود کو بچانے اور ان سے جان چھڑانے کے لئے بھی چند گھریلو طریقے اور نسخے موجود ہیں، آیئے جانتے ہیں وہ کون سے طریقے ہیں۔
کارن سے نجات کے مختلف گھریلو نسخے

• لیموں

پاؤں کے تلوے پر اگر کارن بن جائے تو بہت زیادہ درد کا باعث بنتا ہے اور اس کی وجہ سے سوجن بھی ہو جاتی ہے، اس درد کو کم کرنے کے لیے کچھ تازہ لیموں کا رس نچوڑ کر کارن پر براہِ راست لگائیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ کارن سخت نہ ہو جائے اور آخر کار جھڑ کر گر نہ جائے، اس کے علاوہ جب تک آپ چاہیں اس علاج پر عمل کر سکتے ہیں تاکہ بلکل بھی کارن کا نام و نشان باقی نہ رہے۔

• لہسن

لہسن کو جلد کی بہت سی بیماریوں کے علاج میں جڑی بوٹی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ تیزی سے جلد کے امراض کو دور کر کے شفا یابی کو فروغ دیتا ہے، لہسن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، پاؤں ک تلوے پر نکلنے والے کارن کے علاج کے لیے لہسن کے چند جوؤ کا پیسٹ بنائیں اور اسے براہ راست کارن کی سطح پر لگائیں، اسے رات بھر لگا کر رکھین اور اگلی صبح اپنے پیروں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں، اس علاج کو اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ آپ کو آرام نہ آجائے۔

• پیاز

پیاز میں موجود طاقتور ایسڈز پاؤں کے انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتے یہ ان اجراثیم کا مقابلہ کرتے ہیں جو کارن کا سبب بنتے ہیں، پیاز کا رس اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ یہ جلد کی سخت تہہ کو دھیرے دھیرے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اس طرح جلد کے پاؤں کے تلوے یا انگلیوں پر موجود کارن سے چھٹکارا پانے کے لیے پیاز کا رس ان پر براہِ راست لگائیں اور اسے صاف کپڑے سے 2 دن تک ڈھانپ کر رکھیں، یہ جلد کو نرم کر دے گا اور انفیکشن ختم کر کے کار کو ٹھیک کر دے گا۔

Foot Corn Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Foot Corn Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Foot Corn Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9222 Views   |   18 Jul 2023
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کارن کو نظر انداز نہ کریں اگر یہ انفیکشن بن جائے تو جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ گھریلو نسخے آزمائیں اور پاؤں کے تلوے پر موجود کارن سے چھٹکارہ پائیں

کارن کو نظر انداز نہ کریں اگر یہ انفیکشن بن جائے تو جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ گھریلو نسخے آزمائیں اور پاؤں کے تلوے پر موجود کارن سے چھٹکارہ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کارن کو نظر انداز نہ کریں اگر یہ انفیکشن بن جائے تو جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ گھریلو نسخے آزمائیں اور پاؤں کے تلوے پر موجود کارن سے چھٹکارہ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔