بابا جی کے سرپر 2 سینگ ہیں اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہ 140 سال زندہ رہے ۔ جی ہاں یہ سچا واقعہ ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
یہ یمن کے دارلحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع الجوف گورنری کا رہائشی ہے۔ان کا نام علی عنتر ہے جبکہ یہ طویل عمر حاصل کرنے والے شہری ہیں جس کی وجہ سے انہیں ذولقرنین کے لقب سے بھی نوازا گیا ہے۔ ان کی وجہ شہرت یہ ہے کہ ان کے سر پر 2

سینگ ہیں جو تب نمودار ہوئے جب یہ 100 سال کے ہوئے تو۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھنے لگے جو پہلے تو ان کی آنکھوں تک آئے پھر ان کے ہونٹوں تک آ گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق ان کے ایک رشتےدار کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اس معمر شخص کی موت ہوئی۔ اس افسوسناک واقعے کی وجہ یہ ہے کہ جدید طریقہ علاج کی بجائے پرانے طریقے کے زریعے ان کے سینگ ختم کیے گئے۔
اور وہ طریقہ یہ ہے کہ ان دونوں سینگوں کو آگ کے ذریعے جلا دیا گیا۔ سینگ کٹنے کے 3 دن بعد دماغی حالت خراب ہوئی اور پھر بڑھاپا بھی تھا تو یہ زندہ نہ رہ سکے اور انتقال کر گئے۔
علی عنتر نے زندگی میں 3 صدیاں دیکھیں یعنی کہ انیسویں صدی کا آخر،بیسویں صدی پوری اور اکیسویں صدی کے 2 عشرے۔