اندر سے لال رنگ کے امرود اگر نہیں کھاتے تو ابھی خرید لیں کیونکہ ۔۔ سفید اور لال امرودوں میں کیا فرق ہے؟ ان میں چھپے 4 قدرتی راز

گرمی ہو یا سردی اب ہر موسم میں امرود کا پھل آتا ہے اور سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ گرمیوں اور رمضان میں تو فروٹ چاٹ لازمی جُز امرود کا پھل ہوتا ہے۔ اس کو غریبوں کا پھل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دیگر پھلوں سے قیمت میں کم تھا مگر اب اس سال تو یہ بھی مہنگا پھل بن گیا ہے۔ امرود جب ہم اندر سے کاٹتے ہیں تو یہ یا تو سفید نکلتا ہے یا پھر لال، ہلکے گُلابی رنگ کا۔ اس گلابی رنگ کے امرود کو اکثر لوگ کھانے سے کتراتے ہیں کہ کہیں اس سے گلہ خراب نہ ہو جائے، لیکن آج کے فوڈز میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں اس مزیدار پھل کی دونوں اقسام ایک دوسرے سے الگ کس طرح ہیں اور کیا کیا فائدے ہیں؟

امرود کے رنگ:

کہا جاتا ہے گلابی یا لال رنگ کے امرود سفید سے زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں میلانن ( وہ مادہ جو انسانی جسم کے رنگ کو ظاہر کرتا ہے اس کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے) اس کو کھانے سے نہ صرف رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے بلکہ اگر حاملہ عورت استعمال کرے تو بچے کے رنگ میں بھی گُلابی پن آ جاتا ہے۔

فائدے:

٭ گُلابی رنگ کے اس میٹھے اور مزیدار امرود میں وٹامنز سی، اے اور کے زیادہ پایا جاتا ہے اس کو کھانے سے گلہ خراب نہیں ہوتا بلکہ کالی اور پُرانی کھانسی بھی ختم ہو جاتی ہے اور ٹانسلز کا مسئلہ کنٹرول میں آ جاتا ہے۔
٭ یہ امرود جسم میں کیلشیئم کی کمی کو دور کرنے اور ہیپاٹائٹس کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سفید امرود:

امرود میں موجود فولک ایسڈ اور وٹامن بی 9 آپ کے بچے کے اعصابی نظام کی نشوونما کو آسان بناتا ہے اور ان میں اعصابی عارضے کو روکتا ہے۔ اس لیے جب حمل ہو تو امرود کھائیں۔
اسکو ہر فٹنس ماہر پسند کرتا ہے، کیونکہ اس میں کیلوریز کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پھل نہ صرف آپ کی بھوک کو کم کرتا ہے بلکہ آپ کے میٹابولزم کو بھی بڑھاتا ہے۔ دیگر صحت بخش پھلوں جیسے کہ سیب اور نارنگی کے مقابلے میں امرود میں بھی چینی کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔
اس پھل میں پائے جانے والے اہم غذائی اجزاء میں سے ایک فائبر ہے۔ فائبر ہاضمے میں مدد کرتا ہے، یہ اسہال اور قبض دونوں کی علامات کو کم کر سکتا ہے۔ بعض ہاضمے کی خرابی میں مبتلا افراد، بشمول چڑچڑاپن آنتوں کے سنڈروم، امرود کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

امرود کالا بھی ہوتا ہے؟ یہ کالے رنگ کا امرود کراچی میں کہاں پایا جاتا ہے؟

کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے پیچھے جناح اربن فاریسٹ میں کالے امرود کے کئی پودے موجود ہیں۔ 15 ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس اربن فاریسٹ میں تقریباً 4000 پودے اور درخت ہیں جن میں بڑی تعداد نایاب قسام کے درختوں کی ہے ان میں سے ہی ایک نایاب اور کمیاب پودا سیاہ امرود کا بھی ہے۔

سیاہ امرود کے فائدے

سیاہ امرود اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ صرف ڈھائی سو ملی گرام پھل میں 100 گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ وٹامن اے، بی اور آئرن کے عاوہ پروٹین بھی کثیر تعداد میں شامل ہوتا ہے۔ چونکہ کالے امرودوں میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے اس لئے یہ ہڈیوں کے لئے بہترین ہے۔ کالا امرود اندر اور باہر دونوں طرف سے سیاہ ہوتا ہے البتہ اس میں زہر کا عنصر موجود نہیں۔

Amroodon Ke Darmayan Farq

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amroodon Ke Darmayan Farq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amroodon Ke Darmayan Farq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1646 Views   |   22 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

اندر سے لال رنگ کے امرود اگر نہیں کھاتے تو ابھی خرید لیں کیونکہ ۔۔ سفید اور لال امرودوں میں کیا فرق ہے؟ ان میں چھپے 4 قدرتی راز

اندر سے لال رنگ کے امرود اگر نہیں کھاتے تو ابھی خرید لیں کیونکہ ۔۔ سفید اور لال امرودوں میں کیا فرق ہے؟ ان میں چھپے 4 قدرتی راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اندر سے لال رنگ کے امرود اگر نہیں کھاتے تو ابھی خرید لیں کیونکہ ۔۔ سفید اور لال امرودوں میں کیا فرق ہے؟ ان میں چھپے 4 قدرتی راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔