خواتین کو روزانہ ایک چُٹکی جاوتری کیوں کھانی چاہیئے جانیئے کھانوں میں جاوتری کا استعمال کتنا فائدے مند ہے؟

کھانے کو ذائقہ دار بنانے کے لئے اس میں گرم مصالحوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور ہر ایک اجزاء اپنی افادیت رکھتا ہے چاہے وہ دار چینی ہو یا کالی مرچ، لونگ ہو یا سونف۔ بالکل اسی طرح جاوتری بھی ہے جس کے کئی فوائد ہم آپ وک پہلے بھی بتا چکے ہیں لیکن آج ہم ان فوائد کے ساتھ آپ کو ایک خاص بات بھی بتانے جا رہے ہیں جو خواتین کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

جاوتری کو جلوتری بھی کہا جاتا ہے، ماہرینِ غذائیت کے مطابق جاوتری میں وٹامن اے، بی 1، بی 2، کیلشیم، میگنیشم، فاسفورس، میگنیز اور زنک جیسی معدنیات پائی جاتی ہیں جو کئی طرح مفید ثابت ہوتی ہیں۔

خواتین کو کیوں کھانا چاہیئے؟

جاوتری پاؤڈر کی ایک چٹکی روزانہ صبح نہارمنہ خواتین اگر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں تو یہ ان کی صحت اور اندرونی مسائل کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ مفید ہے، کسی کو ماہواری کا مسئلہ ہو یا حمل کے مسائل ، ہارمونز کی خرابی ہو یا جسمانی کمزوری، خواتین کے جملہ امراض مسائل کا حل اس میں پوشیدہ ہے۔

فائدے:

دل کے امراض:

جاوتری ذائقے میں کڑویہونے کی وجہ سے خون صاف کرتی ہے اور دل کے امراض سے بچانے میں مدد دیتی ہے، اس کے استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔

ہاضمہ:

معدے کی گرمی کو دور کرنے اور غذا کو ہاضمے میں لانے کے لئے جاوتری ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سے سلائیوا بھی جلد ہی کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سانس, منہ کی بدبو، گلے کی خراش اور کھانسی:

یہ سانس اور منہ کی بدبو دور کرتی ہے، اس کے لئے آپ جاوتری کا پانی پی سکتے ہیں، یعنی توھڑی دیر اس کو پانی میں بھگوئیں اور پی لیں یہ ایک اچھا ماؤتھ فریشنر بھی ہے۔ یہ گلے کی سوزش اور خراش کو دور کرتی ہے گلے میں درد اور کھانسی کے علاج کے لئے اس کا استعمال مفید ہے.

بلڈ پریشر اور شوگر:

شوگر کے مریضوں کے لئے جاوتری بہت فائدے مند ہے اس کو پیس کر پاؤڈر بنا کر گرم پانی سے نہارمنہ پھانکنا شوگر کے مرض میں فائدہ دیتا ہے اور دوھد میں اس کا پاؤڈر مکس کرکے پینا بلڈ پریشر کے مسئلے کو حل کرتا ہے۔

مثانے کے مسائل کا علاج:

مثانے کے انفیکشن کو دور کرتی ہے ساتھ ہی اگر کسی کو مثانے میں پتھری یا کوئی سوجن ہو جائے تو اس کے علاج میں بھی مفید ہے۔

پیٹ کے کیڑے:

یہ بچوں کی صحت کے لئے بھی مفید ہے اور ان کے پیٹ سے کیڑوں کا خاتمہ کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی بچوں کا چڑچڑا پن بھی ختم کر دیتی ہے۔

جوڑوں کے درد میں مفید:

اگر جائفل جاوتری کا پیسٹ بنا کر جوڑوں پر لگایا جائے تو اس سے جوڑوں کا درد دور ہو جاتا ہے یہ بڑے بوڑوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

Aurton Ko Javitri Q Khani Chahiye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aurton Ko Javitri Q Khani Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aurton Ko Javitri Q Khani Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   3613 Views   |   19 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خواتین کو روزانہ ایک چُٹکی جاوتری کیوں کھانی چاہیئے جانیئے کھانوں میں جاوتری کا استعمال کتنا فائدے مند ہے؟

خواتین کو روزانہ ایک چُٹکی جاوتری کیوں کھانی چاہیئے جانیئے کھانوں میں جاوتری کا استعمال کتنا فائدے مند ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کو روزانہ ایک چُٹکی جاوتری کیوں کھانی چاہیئے جانیئے کھانوں میں جاوتری کا استعمال کتنا فائدے مند ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔