حج پر تو بغیر میک اپ کے چلی جاتی۔۔ جنت مرزا فیملی کے ہمراہ حج پر روانہ! صارفین کی دعاؤں کے ساتھ تنقید

Jannat Mirza Going To Hajj

پاکستان کی مقبول ترین ڈیجیٹل کریئیٹرز میں شمار ہونے والی جنت مرزا حال ہی میں اپنی فیملی کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے روانہ ہوئیں۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار نے اپنا ایک نیا رخ دکھایا — شہرت کی چکاچوند سے ہٹ کر روحانیت کی جانب ایک خوبصورت قدم۔

جنت مرزا اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، بہن علیشبا انجم اور والدہ کے ہمراہ بزنس کلاس پر حجاز مقدس روانہ ہوئیں۔ روانگی سے قبل جنت نے آسمانی نیلے رنگ کا سادہ اور پرکشش عبایہ زیب تن کیا جبکہ علیشبا نے گہرے نیلے رنگ میں تصاویر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

روحانی لمحے، تصاویر میں قید:

جنت اور ان کے اہلخانہ نے حج کے مقدس سفر کے دوران کئی خوبصورت لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جنہیں دیکھ کر مداحوں کے دل جھوم اٹھے۔

مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا امتزاج:

جہاں ایک طرف ان کے چاہنے والوں نے نیک تمناؤں کے پیغامات سے کمنٹس سیکشن بھر دیا —"ماشاءاللہ، اللہ آپ کا حج قبول کرے"۔ "کتنی پیاری لگ رہی ہو" — وہیں کچھ صارفین نے سوالات بھی اٹھائے۔

تنقیدی تبصرے بھی زیرِ بحث؛

کسی نے لکھا: کیا یہ اسپانسرڈ حج ہے؟

دوسرا بولا: حج پر بھی میک اپ کے بغیر نہیں جا سکیں؟

ایک اور نے نصیحت کی: اللہ ہدایت دے، اور میڈیا کی چمک دمک سے دور رکھے۔

فن، شہرت اور اب عبادت — جنت مرزا کی نئی راہ؟

فلم 'تیرے باجرے دی راکھی' میں جلوہ گر ہونے والی جنت اب حج کی ادائیگی کے بعد کیا کوئی نیا رخ اختیار کریں گی؟ مداح اس بات کے منتظر ہیں کہ کیا روحانی تجربہ ان کی زندگی میں تبدیلی لائے گا؟

Jannat Mirza Going To Hajj

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jannat Mirza Going To Hajj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jannat Mirza Going To Hajj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3723 Views   |   01 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 June 2025)

حج پر تو بغیر میک اپ کے چلی جاتی۔۔ جنت مرزا فیملی کے ہمراہ حج پر روانہ! صارفین کی دعاؤں کے ساتھ تنقید

حج پر تو بغیر میک اپ کے چلی جاتی۔۔ جنت مرزا فیملی کے ہمراہ حج پر روانہ! صارفین کی دعاؤں کے ساتھ تنقید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حج پر تو بغیر میک اپ کے چلی جاتی۔۔ جنت مرزا فیملی کے ہمراہ حج پر روانہ! صارفین کی دعاؤں کے ساتھ تنقید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔