بریانی یا پلاؤ میں نمک تیز ہوجائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا کا بتایا ہوا بہترین نسخہ، جو آپ کی مشکل آسان کرے

ہمارے گھروں میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اچھا کھانا بناؤ تو تعریف کم ہی ملتی ہے لیکن اگر کسی دن کچھ اوپر نیچے ہوجائے تو بس سب کے نخرے شروع ہوجاتے ہیں، خاص کر اگر نمک زیادہ ہوجائے تو گھر کے مردوں کا پہلا جملہ یہی ہوتا ہے "کھانے میں نمک کی کان ڈال دی کیا"۔

ویسے تو سالن وغیرہ میں خواتین دہی یا آٹے کی گولیاں ڈال کر کچھ نہ کچھ حل نکال ہی لیتی ہیں مگر پلاؤ اور بریانی ایسی ڈش ہیں جن میں اگر نمک زیادہ ہوجائے تو پورا کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔

لیکن اب اس مسئلے کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے، جی ہاں! زبیدہ آپا کے ٹوٹکوں کے خزانے سے ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک بہترین ٹوٹکہ، جس سے بریانی یا پلاؤ میں نمک کم کیا جاسکتا ہے۔

پلاؤ یا بریانی میں نمک تیز ہوجائے تو:

زبیدہ آپا بتاتی تھیں کہ اگر ایسی صورتِ حال درپیش ہو تو آپ کو گھبرانا نہیں ہے، بلکہ ایک آٹے کی روٹی گھی میں بیل لیں اور آدھے چاول دیگچی سے نکال کر اس روٹی کو چاولوں کے اوپر پھیلا کر رکھ دیں، اسکے بعد نکالے ہوئے چاول اوپر ڈال کر دم لگا دیں۔

جب آپ کھانے کیلیئے دیگچی کھولیں تو اوپر سے چاول ہٹا کر بیچ سے روٹی کو نکال دیں جو سخت ہوچکی ہوگی، پھر واپس چاول دیگچی میں ڈال دیں۔ انشاءاللّٰہ تیز نمک میں کمی آجائے گی!

Chawalon Me Namak Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chawalon Me Namak Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawalon Me Namak Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8223 Views   |   15 Oct 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

بریانی یا پلاؤ میں نمک تیز ہوجائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا کا بتایا ہوا بہترین نسخہ، جو آپ کی مشکل آسان کرے

بریانی یا پلاؤ میں نمک تیز ہوجائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا کا بتایا ہوا بہترین نسخہ، جو آپ کی مشکل آسان کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بریانی یا پلاؤ میں نمک تیز ہوجائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔۔ جانیں زبیدہ آپا کا بتایا ہوا بہترین نسخہ، جو آپ کی مشکل آسان کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔