کیا آپ بھی دارچینی اور چھوٹی الائچی کو صرف کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال کرتی ہیں، تو اس بارے میں ہمارے ماہرین، ڈاکٹر بتول اشرف، ڈاکٹر ام راحیل ، ڈاکٹر بلقیس اور رانی آپا کیا بتاتی ہیں آپ بھی جانیے۔

دارچینی اور چھوٹی الائچی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اس کے فوائد سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اس کی افادیت اوراس کے صحت پر اثرات اگر لوگوں کو معلوم ہوں تو اس کا استعمال کثرت سے کرنا شروع کردیں۔

دار چینی کیا ہے؟

داردارچینی صدیوں سے روایتی آیورویدک اور چینی طب میں بطور دوا استعمال ہورہی ہے ،طویل عرصے سے جلن ، بدہضمی اور متلی کے گھریلو علاج کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ دارچینی ایک پسندیدہ گھریلو مصالحہ ہے، اور صدیوں سے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔
دار چینی اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس آپ کے جسم کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتے ہیں۔ ایک مطالعہ میں جس نے 26 مصالحوں کی اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی کا موازنہ کیا ، دار چینی صاف فاتح کی حیثیت سےسامنے ائی، یہاں تک کہ لہسن اور اوریگانو جیسے “سپر فوڈز” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
دارچینی دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے ، جو دنیا میں قبل از وقت موت کی سب سے عام وجہ ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں ، دن میں 1 گرام یا آدھا چائے کا چمچ دارچینی کے بلڈ مارکرز پر فائدہ مند اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
دارچینی کولیسٹرول ، “خراب” ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائڈز کی سطح کو کم کرتا ہے ، جبکہ “اچھے” ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو مستحکم کرتی ہے۔
دار چینی سمیت کچھ مصالحے میں پری بائیوٹک خصوصیات ہیں جو فائدہ مند بیکٹیریا کی افزائش کو فروغ دیتی ہیں اور بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔ لہذا ، آپ کی غذا میں مستقل طور پر مصالحے شامل کرنا آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ دار چینی مینگنیز کا ایک مفید ذریعہ بھی ہے اور اس میں کیلشیم اور فائبر کی تھوڑی مقدار بھی ہوتی ہے ۔ دار چینی کے اینٹی مائکروبیل اثرات دانتوں کی خرابی کو روکنے اور بو کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر بتول اشرف کا کہنا ہے کہ اگر صبح نہار منہ دارچینی کا قہوہ بنا کر پی لیا جائے تو اس سے انسولین لیول کنٹرول رہتا ہے۔ لیکن دارچینی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کریں بہت زیادہ استعمال سے پیت میں درد اور مروڑ بھی اٹھ سکتا ہے۔ دار چینی انسولین ہارمون کی حساسیت کو بہتر بنا سکتی ہے۔انسولین ان اہم ہارمونز میں سے ایک ہے جو میٹابولزم اور اینرجی یوز کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔ دار چینی بلڈ شوگر کم کرنے والی خصوصیات کے لئے مشہور ہے۔ یہ آپ کے خلیوں کے ذریعہ گلوکوز لینے کو بہت بہتر بناتا ہے ، حالانکہ یہ خود انسولین سے کہیں زیادہ آہستہ کام کرتا ہے۔
رانی آپا کہتی ہیں کہ اگر دارچینی کے پاؤڈر میں شہد ملا کر داد(جلدی بیماری) پر لگا لیا جائے تو وہ بہت تیزی سے ٹھیک ہوتا ہے۔ دار چینی میں اینٹی- انفلامیتری خصوصیات پائی جاتی ہیں ، یہ آپ کے جسم میں انفیکشن سے لڑنے اور ٹشو کے ہونے والے نقصان کی اصلاح میں مدد کرتا ہے۔ ۔ دار چینی میں اینٹی آکسیڈینٹ ، اینٹی بائیوٹک ، اور اینٹی سوزش کی خصوصیات موجود ہیں۔ پیشاب آور بھی ہے۔

چھوٹی سبز الائچی کا استعمال

ڈاکٹرام راحیل کہتی ہیں کہ دار چینی سے وزن بہت تیزی سے کم ہوتا ہے ۔ جبکہ چھوٹی الائچی ہائی بلڈ پریشر والوں کے لئے بہت عمدہ ہے۔ سبز الائچی ایشائی ممالک میں تمام گھروں میں استعمال ہونے والی ایک مستقل عام سی چیز ہے۔ الائچی کے بے شمار فائدے ہیں اور تقریبا یہ تمام ممالک میں پائی جاتی ہے۔ ہم دو قسم کی الائچی سے واقف ہیں، اردو اور ہندی زبان میں اسے چھوٹی الائچی یا بڑی الائچی کہتے ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ کھانے کے بعد سونف اور الائچی کو ہم وزن لے کر کھانا اور اسکا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد فائدے مند ہے۔ اس سے ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے معدے کا کام بھی آسان ہو جاتا ہے اور نظام ہضم بہترین کام کرنے لگتا ہے۔ بد ہضمی سے ہونے والی گیس اور سر درد کے لیے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے بہت افاقہ ہوگا۔
سینے کی جکڑن ، گلے کی سوزش اور خشک کھانسی آجکل بہت پھیلی ہوئی ہے۔ ہچس کی شکایت اکثر لوگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ تمام ایسی گلے کی بیماریاں ہیں جو کہ سوسائٹی میں بہت عام ہیں اور آئے دن یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلی رہیتی ہیں اور کچھ موسم کی تبدیلی سے یہ گلے کی بیماریاں اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ ان کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر کے علاج کے ساتھ ساتھ گھریلو نسخے استعمال کرنا بہت افاقہ کرینگے جن میں الائچی کا استعمال ایک بہترین عمل میں شمار ہوگا۔
الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ہے اس میں موجود تانبے ، لوہے، ربو فلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ گرم دودھ کے ایک گلاس میں ایک چٹکی الائچی پائوڈر اور ہلدی شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دور ہو گی۔
ااائچی کا سفوف صبح نہار منہ استعمال کرنے سے جسم میں پیدا ہونے والی پسینے کی بدبو آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی اور اس کے مسلسل استعمال سے آپکے جسم سے پسینے کی بدبو آنا بند ہو جائے گی۔ بہت سے لوگوں میں پسینے کی بدبو کے مسائل پائے گئے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ووہ دن میں 3 سے چار بار بھی نہا لیں تب بھی ان کے جسم میں بدبو نہیں جاتی تو الائچی کو پیس کر اسکا سفوف صبح اور شام بنا کر پینا ایسے مسائل سے با آسانی نجات دے گا کیونکہ قدرت نے اپنے نعمتوں مین شفا رکھی ہے۔

Dar Cheeni Ke Fawaid In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dar Cheeni Ke Fawaid In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dar Cheeni Ke Fawaid In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6807 Views   |   27 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2024)

کیا آپ بھی دارچینی اور چھوٹی الائچی کو صرف کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال کرتی ہیں، تو اس بارے میں ہمارے ماہرین، ڈاکٹر بتول اشرف، ڈاکٹر ام راحیل ، ڈاکٹر بلقیس اور رانی آپا کیا بتاتی ہیں آپ بھی جانیے۔

کیا آپ بھی دارچینی اور چھوٹی الائچی کو صرف کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال کرتی ہیں، تو اس بارے میں ہمارے ماہرین، ڈاکٹر بتول اشرف، ڈاکٹر ام راحیل ، ڈاکٹر بلقیس اور رانی آپا کیا بتاتی ہیں آپ بھی جانیے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی دارچینی اور چھوٹی الائچی کو صرف کھانوں میں خوشبو کے لئے استعمال کرتی ہیں، تو اس بارے میں ہمارے ماہرین، ڈاکٹر بتول اشرف، ڈاکٹر ام راحیل ، ڈاکٹر بلقیس اور رانی آپا کیا بتاتی ہیں آپ بھی جانیے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔