رات کو گھر کے برتن دھو کر سوتا ہوں.. دنیا کے امیر ترین افراد پیسہ بچانے کے لئے کیا کیا جتن کرتے ہیں؟

پیسہ کمانا جتنا مشکل کام ہے اس سے کہیں زیادہ مشکل کام پیسہ بچانا ہے لیکن یہ بات وہی سمجھ سکتا ہے جس نے پیسہ محنت سے کمایا ہو۔ آج کے آرٹیکل میں ہم دنیا کے ایسے رئیس افراد کا ذکر کریں گے جنھوں نے رئیس ہونے کے باوجود فضول خرچی کے بجائے کفایت شعاری کو ترجیح دی۔

بل گیٹس

<بل گیٹس کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ کافی سالوں تک دنیا کے سب سے امیر شخص ہونے کے باوجود ان کے پاس صرف 10 ڈالرز کی معمولی سی گھڑی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے صرف ایک ہزار روپے بنتی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بل گیٹس اپنے گھر کے برتن بھی خود دھوتے ہیں کیونکہ امریکی ریاست واشنگٹن میں برتن دھونے کے لئے ڈش واشر کا استعمال کیا جاتا ہے اور بل گیٹس ڈش واشر استعمال کر کے بجلی کا اضافی بل دینے کے بجائے ہاتھ سے برتن دھو کر پیسے بچانے کو ترجیح دیتے ہیں

عظیم پریمجی

عظیم پریمجی بھارت کے بزنس ٹائیکون ہیں اور اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے پندرہ بلین ڈالرز کی جائیداد کے مالک ہیں اس کے باوجود ان کا رہن سہن کافی سادہ ہے بلکہ ان کو کسی حد تک کنجوس بھی کہا جاسکتا ہے۔ عظیم پریمجی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ اپنے بنائے گئے "ویپرو" نام کے ادارے میں ملازمین کے ٹوائلٹ پیپر کے استعمال پر بھی نظر رکھتے ہیں اور اس کا حساب لیتے ہیں اس کے علاوہ یہ ملازمین پر استعمال کے فوراً بعد بجلی کے آلات بند کرنے کے حوالے سے بھی سختی کرتے ہیں۔ عظیم پریمجی بھارت کے رئیس ترین شخص ہونے کے باوجود رکشہ یا عام بسوں پر سفر کر کے پیسہ بچاتے ہیں۔

جیف بیزوس

اسی طرح ایمزون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین انسان جیف بیزوس بھی گھر کے کام اپنے ہاتھ سے کرنا پسند کرتے ہیں۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ "رات کو سونے سے پہلے برتن دھو کر سوتا ہوں۔"

Bartan Dho Kar Sota Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bartan Dho Kar Sota Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bartan Dho Kar Sota Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   7739 Views   |   06 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

رات کو گھر کے برتن دھو کر سوتا ہوں.. دنیا کے امیر ترین افراد پیسہ بچانے کے لئے کیا کیا جتن کرتے ہیں؟

رات کو گھر کے برتن دھو کر سوتا ہوں.. دنیا کے امیر ترین افراد پیسہ بچانے کے لئے کیا کیا جتن کرتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات کو گھر کے برتن دھو کر سوتا ہوں.. دنیا کے امیر ترین افراد پیسہ بچانے کے لئے کیا کیا جتن کرتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔