سفید چنے کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے کتنا ضروری ہے؟ جانئیے چنے کے وہ فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

سفید چنے پاکستانی اور ہندوستانی کھانوں میں سب سے زیادہ مشہور اجزاء ہے جس کو مختلف طریقوں سے غذا کا حصہ بنایا جاتا یے چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور صحت مند زندگی کے لیے ان میں موجود پروٹین اور فائبر ضروری دو اہم غذائی اجزاء ہیں۔

چنے میں موجود غذائیت:

ابلے ہوئے چنے کے 100 گرام حصے میں 9 گرام پروٹین، 8 گرام غذائی ریشہ جبکہ کولیسٹرول نہیں ہوتا ریاست ہائے متحدہ کے محکمہ زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق اس میں صرف 2.6 گرام چربی ہوتی ہے، ساتھ ساتھ آئرن اور میگنیشیم کی اچھی مقدار بھی اس میں شامل ہوتی ہے۔

سفید چنے کے فوائد


چنوں میں پروٹین اور فائبر کی اچھی مقدار کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ چنے وزن میں کمی کرنے والی خوراک کے لیے موزوں ہیں، پروٹین اور فائبر دونوں تندرستی کو فروغ دینے، بھوک کو روکنے اور وزن کم کرنے میں مددگار مانا جاتا ہے۔
چنے بلڈ شوگر اور بلڈ لیپڈ کی سطح کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ انسولین کی مزاحمت کو کم کرنے کا بھی کام سر انجام دیتے ہیں۔

دل کی صحت کے لئے مفید

2006 میں اینلز آف نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں ایک مطالعہ شائع ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ چنا خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی لا سکتا ہے اس کے استعمال سے ہائی کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور یہ قلبی صحت کے لیے بھی بےحد مفید ہے یعنی چنے کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اعصابی نظام اور جگر کی صحت کو فروغ دیتا ہے

چنے میں وٹامن بی 9 یا فولیٹ کی موجودگی دماغ اور پٹھوں کی مناسب نشوونما کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کو بہتر بناتی ہے یہ جگر کی چربی کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور اس اہم عضو کے بہتر کام کو یقینی بناتا ہے۔

چنے کا استعمال

چنے بریانی، پلاؤ، سلاد، چاٹ وغیرہ میں استعمال کئے جا سکتے ییں چنے ابال کر روزانہ کھانا بھی صحت کے لیے بےحد مفید ہے اگر روزانہ ابلے ہوئے چنوں کا ایک پیالہ کھایا جائے تو بھرپور فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
لہذا اگر آپ اپنی غذا میں چنے کو شامل نہیں کر رہے ہیں تو آج سے ہی آپ اپنے دل، دماغ اور جسم کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایسا کرنے پر غور کر سکتے ہیں کیونکہ سفید چنوں کا استعمال نہ صرف آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنائے گا بلکہ وزن کم کرنے اور بھوک مٹانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Sufaid Channo Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Channo Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Channo Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5037 Views   |   29 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سفید چنے کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے کتنا ضروری ہے؟ جانئیے چنے کے وہ فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں

سفید چنے کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے کتنا ضروری ہے؟ جانئیے چنے کے وہ فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید چنے کا استعمال صحت مند زندگی کے لئے کتنا ضروری ہے؟ جانئیے چنے کے وہ فوائد جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔