7 ایسی غذائیں جو شوگر کے مریض بلکل نہ کھائیں

شوگر کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، چاہے کوئی بڑی عمر کا فرد ہو یا کوئی نوجوان، شوگر بڑھنے یا گھٹنے کی وجہ سے بیشتر لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ ہر بیماری میں ہمارا کھانا پینا اور لائف اسٹائل بہت زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ کچھ ایسی غذائیں ہیں جو شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے کھانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا آپ بھی جان لیں تاکہ ان غذاؤں کا استعمال کم سے کم کریں۔

پیکٹ فوڈ:

پیکٹ فوڈ یا بنے بنائے کھانوں میں بہت سے ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو خون میں انسولین کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیے بلکل اچھے نہیں ہوتے اسی لیے ڈاکٹرز شوگر کے مریضوں کو ڈبہ بند کھانا کھانے سے منع کرتے ہیں۔

فروٹ جیم:

فروٹ جیم میں مصنوعی شوگر موجود ہوتا ہے، لہٰذا شوگر سے متاثرہ افراد کو فروٹ جیم نہیں کھانے چاہیئے، یہ ایل ڈی ایل لیول کو بھی خراب کردیتا ہے جس سے شوگر سمیت دل کے مسائل بھی بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

تلی ہوئی چیزیں:

کسی بھی قسم کا تلا ہوا کھانا ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں، ہفتے میں ایک دفعہ تو کھا سکتے ہیں لیکن اسے معمول بنا لیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اس میں سیچوریٹڈ فیٹس اور کاربس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

مخصوص ذائقہ کی دہی:

بازار سے مختلف برینڈز کی کئی ذائقہ دار دہی با آسانی ملتے ہیں، شوگر کے مریضوں کو ایسی دہی ہرگز نہیں کھانے چاہئیں۔ یہ ان کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ اس دہی میں ہائی فیٹ نیوٹریٹنس پائے جاتے ہیں جو شوگر کے اچانک بڑھنے یا اچانک گھٹنے کی وجہ بنتے ہیں۔

پھلوں کا جوس:

پھلوں کو کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا مگر پھلوں کا جوس آپ کے شوگر سمیت بلڈ پریشر کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

گوشت:

اگر آپ شوگر میں بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں تو یہ جراثیم کش اینٹی باڈیز کو انسولین میں بڑھانے کی وجہ بنتا ہے جس سے شوگر ہائی رہتا ہے۔ گوشت کو اعتدال سے کھائیں، ہفتے میں ایک مرتبہ ابلا ہوا گوشت کھائیں تاکہ جسم میں پروٹین کی مقدار بھی برقرار رکھی جا سکے۔

کافی اور خشک میوہ جات:

کافی اور خشک میوہ جات میں آئل اور فیٹ زیادہ ہوتا ہے، اس لئے ان کو خصوصاً ناشتے میں تو ہر گز استعمال نہ کریں۔ کافی اگر پینی ہو تو بغیر چینی کے استعمال کریں اور خشک میوہ جات کو اس وقت کھائیں جب کہ آپ نے کوئی بھی میٹھی چیز نہ کھائی ہو، کیونکہ اس سے خون میں فیٹ بھی بڑھ جاتا ہے اور آکسیجن کی مقدار بھی۔

7 Ghizain Sugar Ke Mareez Na Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 7 Ghizain Sugar Ke Mareez Na Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Ghizain Sugar Ke Mareez Na Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12536 Views   |   24 Nov 2021
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

7 ایسی غذائیں جو شوگر کے مریض بلکل نہ کھائیں

7 ایسی غذائیں جو شوگر کے مریض بلکل نہ کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 ایسی غذائیں جو شوگر کے مریض بلکل نہ کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔