ہماری صحت کے 9 مسائل پیروں کے مساج سے دور

پیروں کا مساج پر سکون نیند کے لئے بہترین ہے۔ پیروں کے مساج سے پورے دن کی بھاگ دوڑ سے ہونے والی تھکن اتر جاتی ہے اور بد قسمتی سے ہم میں سے زیادہ ترافراد پاؤں کی جانب توجہ نہیں دیتے۔ ترقی یافتہ ممالک میں فٹ مساج بہت مقبول ہے۔ رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو یہ صحت کے لئے کتنا مفید ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:

1. رات کو سونے سے پہلے اگر پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو جسم میں خون کی روانی متاثر نہیں ہوتی آکسیجن جسم کے تمام حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔
2. پاؤں کا مساج پرسکون نیند کے لئے بہت ضروری ہے یہ ذہنی دباؤ، بے خوابی کو دور کر کے دماغ کو پر سکون کر دیتا ہے۔
3. زیادہ تر کھڑے ہو کر کام کرنے والے افراد یا حاملہ خواتین کے پاؤں میں سوجن ہو جانا ایک عام بات ہے۔ اگر سونے سے پہلے پاؤں کا مساج کر لیا جائے تو سوجن صبح تک ختم ہو جاتی ہے۔
4. پاؤں کے انگوٹھوں کے دونوں جانب اگر مساج کر لیا جائے تو یہ آپکی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
5. اگر آپ کے دانت میں تکلیف ہے تو پاؤں کی دوسری، تیسری اور چوتھی انگلیوں کے مساج سے دانت کے درد میں آرام پہنچتا ہے۔
6. کان میں درد ہونے کی صورت میں پاؤں کی چھوٹی انگلی کا مساج فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
7. دن بھر کی تھکن کے بعد رات کو پاؤں کا مساج پورے جسم کی تھکن کو کم کر کے آرام پہنچاتا ہے۔
8. انگوٹھے کے نیچے والی جگہ کو دبایا جائے تو یہ تھارائیڈ گلینڈ کو میں آرام فراہم کرے گا ۔تھارائیڈ گلینڈ کی کارکردگی میں بہتری آنے سے آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی۔اگر آپ مسلسل تناؤ کا شکار ہیں تو اس جگہ کو ضرور دبائیں۔
9. اگر آپ ایڑھیوں کے درمیان والی جگہ کو دبائیں گے تو یہ جسم سے تمام زہریلے مادوں کو نکالنے میں بہت مدد دے گا۔ایسے افراد جو تمباکو نوشی کرتے ہیں انہیں اس جگہ دبانے سے کافی سکون ملتا ہے۔
(بشکریہ: ایچ ٹی وی)

Pairon Ke Massage Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Ke Massage Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Ke Massage Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rizwan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7793 Views   |   23 Aug 2021
About the Author:

Rizwan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rizwan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہماری صحت کے 9 مسائل پیروں کے مساج سے دور

ہماری صحت کے 9 مسائل پیروں کے مساج سے دور ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہماری صحت کے 9 مسائل پیروں کے مساج سے دور سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔