گردن اور کمر کے درد سے تھوڑی دیر میں نجات پائیں۔۔ جسم کا درد فوری ختم کرنے کے وہ طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

کمپیوٹر پر کام کرتے یا سر جھکا کر لکھنے پڑھنے کے دوران اچانک گردن میں شدید درد محسوس ہونے لگتا ہے یا کمر میں شدید دباؤ پڑنے لگتا ہے۔ کبھی کبھی یہ درد اتنا شدید ہوجاتا ہے کہ کام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو درد سے بہت حد تک آرام مل سکتا ہے۔

1- برف سے ٹکور

درد شروع ہونے کے 48 سے 72 گھنٹے تک کچھ ڈاکٹرز برف کی ٹکور کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ برف کی ٹکور، سوزش اور اعصاب کے کھنچاؤ کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی پٹھوں میں اکڑاؤ محسوس ہو تو گرم کمپریسر اور گرم پانی سے باتھ لینے سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا جس سے پٹھوں کی اکڑ ختم ہوجائے گی۔

2- ہلکے ہاتھوں سے مساج

ویسے تو پیشہ ور تھیراپسٹ سے مدد لینا بہترین خیال ہے لیکن اگر آپ کا مسئلہ اتنی سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے تو آپ کسی دوست یا گھر میں موجود لوگوں سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی گردن میں ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔ یا آپ خود درد والی جگہ کو ہلکے ہلکے دبائیں اگر اس عمل سے مدد نہ ملے تو درد والی جگہ کو چٹکی سے پکڑ کر ہلکے سے کھینچیں۔

3- گردن کی ورزش کریں

اگر آپ کو اکثر ہی گردن یا کمر میں درد محسوس ہوتا ہے تو اس کی وجہ آپ کی کوئی جسمانی سرگرمی بھی ہوسکتی ہے۔ درد ہونے کے دنوں میں ورزش یا کھیل کود بند کردیں اگر آپ رقص، اٹھک بیٹھک، گولف، دوڑ یا کوئی کھیل کھیلتے ہیں تو اس کو روک کر اپنے کندھوں کی ورزش شروع کریں جس میں آپ کندھوں کو ہلکے سے اٹھائیں اور پھر ان کو آگے پیچھے اور نیچے کی جانب حرکت دیں۔ بہتر یہی ہے کہ درد کم کرنے والی ورزش کے لئے آپ معالج سے مشورہ کریں۔ دو سے تین ہفتے بعد آپ اپنی روٹین میں واپس آسکتے ہیں۔

4- پانی پیتے رہیں

جسم جو اگر پانی مطلوبہ مقدار میں نا ملے تو بھی پٹھوں کے درد کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صحیح مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔

5- تکیہ کا انتخاب

کمر اور گردن کے درد کی ایک بڑی وجہ صحیح تکیہ کا استعمال نا کرنا بھی ہوسکتی ہے۔ تکیہ اور گدے جسم کو سہارا دیتے ہیں اس لئے ایسی تکیہ کا استعمال کریں جو زیادہ اونچی یا سخت نہ ہو۔ گردن کے لیے بنائی گئی خصوصی تکیہ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

6- سوفٹ نیک کالر استعمال کریں

سوفٹ نیک کالر استعمال کرنے سے پہلے معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کو پہننے سے گردن کی حرکت محدود ہوجاتی ہے۔

7- لیٹ جائیں اور آرام کریں

گردن کے پٹھوں میں اچانک پٹھوں درد اٹھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اس صورتحال میں سر اور گھٹنے کے نیچے ایک ایک تکیہ رکھ کر پیٹھ کے بل لیٹنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Gardan Ke Dard Ka Asan Ilaj

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gardan Ke Dard Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Ke Dard Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5397 Views   |   02 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گردن اور کمر کے درد سے تھوڑی دیر میں نجات پائیں۔۔ جسم کا درد فوری ختم کرنے کے وہ طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

گردن اور کمر کے درد سے تھوڑی دیر میں نجات پائیں۔۔ جسم کا درد فوری ختم کرنے کے وہ طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردن اور کمر کے درد سے تھوڑی دیر میں نجات پائیں۔۔ جسم کا درد فوری ختم کرنے کے وہ طریقے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔