بھارتی اداکارؤں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کے لئے مختلف سرجریز کا سہارا لیتی ہیں لیکن غور کیا جائے تو وہ اپنی فٹنیس پر دھیان دیتی نظر آتی ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ بھی جواں چہرے کی ایک بڑی وجہ چہرے کا یوگا اور ورزش ہے. آپ بھی جانیں اور فائدہ اٹھائیں
گالوں سے جھریاں دور کرنے کے لئے
ہونٹوں کو بند کریں اور گہرا مسکرائیں. اب اپنے گالوں کو ہاتھوں سے آنکھوں کی جانب اٹھائیں کچھ سیکنڈ کے لئے ایسے ہی رہنے دیں. اس ورزش کو 4 سے 5 بار کرنے سے گالوں کا لٹکنا ٹھیک ہوجاتا ہے
ماتھے کی جھریاں
اپنی انگلیوں کو اپنی آنکھوں کے اوپر رکھیں ہلکا سا دباؤ دیں اور اپنی انگلیوں کو باہر کی طرف لے جائیں اس سے ماتھے کی لائنز اور جھریاں کم ہوجائیں گی۔
چہرہ پتلا کرنے کے لئے
چہرے کا حجم کم کرنے کے لئے منہ میں بہت زیادہ ہوا بھریں اور دھیرے دھیرے خارج کردیں۔ اس سے چہرے کے تمام عضلات حرکت میں آجائیں گے۔
جا لائن کے لئے
پورا منہ کھول کر اپنی زبان کو فرش کی طرف نیچے کھینچیں۔ کچھ سیکنڈ کے لئے ایسے ہی رہنے دیں پھر اپنا منہ بند کرلیں۔ اس عمل کو بھی 3 سے 4 بار دہرائیں۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Face Yoga To Reduce Fine Lines and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Face Yoga To Reduce Fine Lines to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.