اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین کپڑے دھونے کے بعد انہیں اندر کمروں یا صحن میں ہی خشک ہونے کے لئے ڈال دیتی ہیں۔انہیں اس کا علم نہیں ہوتا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کپڑوں سے نکلنے والی نمی اور ڈٹرجنٹ کی وجہ سے بخارات ہمارے پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی وجہ سے نمی کا تناسب 30فیصد سے زائد ہوجاتا ہے اور کپڑوں کی نمی جو کہ سانس کے لئے اچھی نہیں ہوتی ہمیں سانس کی تکالیف میں مبتلا کردیتی ہے۔جتنی زیادہ نمی ہوگی اتنا ہی فنگس ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔کچھ کپڑوں میں دو لیٹر سے بھی زائد پانی ہوتا جس کی وجہ سے کمرے میں نمی تیزی سے بڑھتی ہے۔کچھ لوگوں کے لئے شاید یہ سنگین مسئلہ نہ ہو لیکن جو لوگ پہلے ہی دمے یا کینسر کا شکار ہوں انہیں اس سے کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں تاہم نارمل لوگوں کے لئے بہترہے کہ وہ احتیاط کریں۔
There are different reasons of lung and breath diseases. One of those reasons is to wash clothes and then put them within the room or in courtyard. Women are not aware of the risks associated with it. It can cause lungs and respiratory diseases. Humidity and detergent which emits from those clothes are hazardous for our lungs. The more the dampness the more chances of fungus.
Read details about this aspect of lung diseases and how you can prevent it.