پڑوسی کی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے ۔۔ پڑوسی کی مدد کے لیے اپنا زیور لے آیا، بیٹی بچ نہ سکی، پڑوسی کے ردعمل نے سب کو رلا دیا، دیکھیے

پرانے زمانے میں پڑوسی دوسرے پڑوسی کے لیے اپنی جان تک دینے کو تیار ہو جاتا تھا، ایسا ہی کچھ آج کے زمانے میں بھی دیکھنے کو ملا، جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جہاں ایک پڑوسی مشکل وقت میں اپنے پڑوسی کی مدد کو آنپہنچا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک مصری اور یمنی پڑوسی کو دیکھا گیا ہے جو کہ مدد کو فورا آ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ یمنی شہری کی بیٹی نزدگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی، ایسے میں والد بھی پریشان تھا۔

پڑوسی ہونے کے ناطے مصری شہری اور اہلیہ کو چھوٹی بچی کا بالکل احساس تھا اور انہیں یہ بھی معلوم تھا کہ یمنی شہری کے معاشی حالات بھی کچھ ٹھیک نہیں ہیں۔

اگلی صبح مصری پڑوسی اور اس کی اہلیہ نے اپنے سونے کا زیور یمنی شہری کی بیٹی کو دینے کا فیصلہ کیا، زیور لے کر جب پڑوسی یمنی شہری کے پاس پہنچا تو اسے روتا دیکھ کر خود بھی پریشان ہو گیا۔

یمنی نے بتایا کہ آپ کا بے حد شکریہ جو آپ نے میری بیٹی کے لیے اتنا سب کچھ کیا، مجھے خوشی ہوئی، ساتھ ہی شہری نے بتایا کہ مجھے اس کا بھی احساس ہے کہ میری بیٹی کو اپنی بیٹی مانتے ہیں۔

لیکن میری بیٹی آج صبح اللہ کو پیاری ہو گئی ہے، یہ بات سنتے ہی مصری پڑوسی اور اس کی اہلیہ سکتے میں چلے گئے، منہ کھلے رہ گئے اور آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ جب مصری پڑوسی کو یقین آیا تو وہ باپ سے زیادہ ہی رونے لگا، یہاں تک کہ والد پڑوسی کو سنبھالنے لگا۔

محبت اور خلوص کا ایسا منظر جو کہ شاید پرانے زمانے میں ہی دیکھنے کو ملتا تھا، سب کو جذباتی اور افسردہ کر گیا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   537 Views   |   30 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پڑوسی کی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے ۔۔ پڑوسی کی مدد کے لیے اپنا زیور لے آیا، بیٹی بچ نہ سکی، پڑوسی کے ردعمل نے سب کو رلا دیا، دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پڑوسی کی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے نہیں تھے ۔۔ پڑوسی کی مدد کے لیے اپنا زیور لے آیا، بیٹی بچ نہ سکی، پڑوسی کے ردعمل نے سب کو رلا دیا، دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.