اکثر رات میں سوتے وقت ٹانگوں میں بے چینی سی محسوس ہوتی ہے جسکی وجہ سے نیند بھی خراب ہوتی ہے اور سکون بھی نہیں آتا۔ اسکے علاوہ کچھ لوگوں کو ہاتھ پاؤں میں جلن اور پسینے کا مسئلہ رہتا ہے تو کچھ کو پیشاب میں جلن ہوتی ہے۔ ایسے میں انسان ذہنی طور پر بے چین رہتا ہے اور مختلف ڈاکٹروں کے پاس جا کر اسکا علاج تلاش کرتا ہے۔
جبکہ دیکھا جائے تو اللّٰہ تعالیٰ نے قدرتی اجزاء میں ان تمام مسئلوں کا حل پوشیدہ رکھا ہے بس ضرورت ہے تو اسے جاننے کی۔ تو آئیے آج آپ سے حکیم رضا الہیٰ کا ایک قدرتی اجزاء سے تیار کردہ ایک نسخہ شئیر کرتے ہیں، جو اس تکلیف سے آپ کو راحت دے گا۔
ہاتھ پاؤں کی بے چینی، جلن اور پسینے کیلیئے:
اس نسخے کو بنانے کیلیئے جو چیزیں آپ کو درکار ہیں وہ ہیں؛
۔ دارچینی 50 گرام
۔ کباب چینی 50 گرام
۔ چھوٹی الائچی 50 گرام
۔ ثابت دھنیا 100 گرام
ان تمام چیزوں کو پیس کر چھان لیں اور پاؤڈر کو ایک ڈبے میں بھر کر رکھ دیں۔ اب روزانہ صبح آدھے گلاس دودھ اور آدھے گلاس پانی کو مکس کر کے یہ پاؤڈر اس میں ملائیں اور پی لیں۔
دورانِ استعمال تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں اور تقریباً اس پاؤڈر کو ایک مہینہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔ انشاء اللّٰہ فرق آپ خود محسوس کریں گے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hath Paon Ki Jalan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hath Paon Ki Jalan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ٹانگوں میں بے چینی ہو یا ہاتھ پاؤں میں جلن ۔۔ جانیں حکیم رضا الہیٰ اس مسئلے کیلیئے گھریلو اجزاء سے تیار کردہ کون سا آسان نسخہ بتاتے ہیں؟
ٹانگوں میں بے چینی ہو یا ہاتھ پاؤں میں جلن ۔۔ جانیں حکیم رضا الہیٰ اس مسئلے کیلیئے گھریلو اجزاء سے تیار کردہ کون سا آسان نسخہ بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹانگوں میں بے چینی ہو یا ہاتھ پاؤں میں جلن ۔۔ جانیں حکیم رضا الہیٰ اس مسئلے کیلیئے گھریلو اجزاء سے تیار کردہ کون سا آسان نسخہ بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔