اگر بادام پانی میں تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ ۔۔ بادام اصلی ہیں جعلی، گھر بیٹھے پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں

بادام ہر گھر میں موجود ہوتا ہے جنہیں لوگ صبح سویرے کھاتے ہیں تاکہ صحت مندانہ زندگی گزار سکیں۔ دماغ کو تیز رکھنے والی اس غذا کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں جو بڑی بیماریوں سے ہمیں دور رکھتے ہیں۔

لیکن اگر بادام ہی معیاری نہ ہوں تو پھر اسے کھانے سے کیا فائدہ حاصل ہوگا؟ بہت سے لوگ بادام خرید تو لیتے ہیں مگر انہیں یہ بات معلوم نہیں ہوتی کہ بادام اچھے، خالص ہیں بھی یا پھر نہیں۔

آج ہم آپ کو تازہ بادام چیک کرنے کے چند طریقے بتانے جا رہے ہیں جس کے بعد آپ جعلساز دکانداروں کے فریب سے دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

ظاہری شکل

بادام کے معیار کو جانچنے کی طرف پہلا قدم ظاہری شکل اور رنگ اور ساخت کو دیکھنا ہے، معیاری بادام کی ساخت بھوری اور بے داغ ہوتی ہے۔

اگر آپ کو اس کی رنگت میں فرق نظر آئے یعنی کہیں سے رنگ تیز کہیں سے ہلکا، یا اگر بادام زیادہ سیاہ نظر آتے ہیں تو اس کا مطلب صحیح نہیں۔

ذائقہ اور خوشبو ہونی چاہئے

بادام عام طور پر ذائقے میں میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں، اگر ذائقہ میں کڑواہٹ ہو یا چبانے میں نرم ہوں تو بادام کھان چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ یہ بعض کیمیکلز جیسے فائٹک ایسڈ کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ بادام کی بیرونی تہہ میں قدرتی زہر ہوتا ہے، اعلیٰ قسم کے بادام تازہ، میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں۔

پانی کا ٹیسٹ لازمی کرلیں

باداموں کو پانی کے پیالے میں رکھیں، اگر وہ اچھی کوالٹی کے ہوئے تو وہ پانی کی تہہ میں چلے جائیں گے، بادام کو نیچے تک ڈوب جانا چاہیے کیونکہ وہ وزنی ہوتے ہیں، اگر بادام تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ میوہ پرانا ہو چکا ہے یا پھر خراب ہے۔

Khalis Badaam Pata Lagane Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khalis Badaam Pata Lagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khalis Badaam Pata Lagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1022 Views   |   14 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر بادام پانی میں تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ ۔۔ بادام اصلی ہیں جعلی، گھر بیٹھے پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں

اگر بادام پانی میں تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ ۔۔ بادام اصلی ہیں جعلی، گھر بیٹھے پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر بادام پانی میں تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ ۔۔ بادام اصلی ہیں جعلی، گھر بیٹھے پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔