صبا حمید بہوؤں کو مارنے میں ماہر ہیں۔۔ سخت مزاج ساس بننے والی بشریٰ انصاری اصل زندگی میں کیسی ہیں؟

“میں تو سخت مزاج ماں یا ساس ہرگز نہیں ہوں، میرے ہاتھ سے کسی کو تھپڑ نہیں پڑتا۔ ڈرامے میں جب ایسا کردار آتا ہے، تو یہ میرے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔ ڈراموں میں سخت مزاج ساس کے کردار عوام کی پسند کی وجہ سے دکھائے جاتے ہیں، کیونکہ لوگ ایسے کرداروں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔"

یہ کہنا ہے 68 سالہ سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنھوں نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی۔ بشریٰ انصاری ان دنوں کبھی میں کبھی تم نامی مشور ڈرامے میں ساس کا کردار ادا کررہی ہیں جو کافی سخت گیر ہیں۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بشریٰ نے مزید کہا، "میں شاید دھکا دے دوں یا کسی کو برا بھلا کہہ لوں، مگر مجھ سے کسی پر ہاتھ اٹھانا بالکل ممکن نہیں ہے، چاہے وہ ڈرامہ ہی کیوں نہ ہو۔"

"اگر میری ساتھی صبا حمید کو دیکھا جائے تو وہ ڈراموں میں بہو کو مارنے میں خاصی مہارت رکھتی ہیں، اور یہ کام بہت خوبصورتی سے کرتی ہیں۔"

بشریٰ انصاری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کے سخت مزاج کردار حقیقت سے بالکل دور ہیں۔ وہ ایک محبت کرنے والی اور نرمی سے پیش آنے والی شخصیت ہیں۔

Bushra Ansari Nay Saba Hameed Ko Kiya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Nay Saba Hameed Ko Kiya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Nay Saba Hameed Ko Kiya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1840 Views   |   24 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صبا حمید بہوؤں کو مارنے میں ماہر ہیں۔۔ سخت مزاج ساس بننے والی بشریٰ انصاری اصل زندگی میں کیسی ہیں؟

صبا حمید بہوؤں کو مارنے میں ماہر ہیں۔۔ سخت مزاج ساس بننے والی بشریٰ انصاری اصل زندگی میں کیسی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صبا حمید بہوؤں کو مارنے میں ماہر ہیں۔۔ سخت مزاج ساس بننے والی بشریٰ انصاری اصل زندگی میں کیسی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔