منگنی کے باوجود سامعہ کس سے بات کرتی تھی؟ حسن زاہد کے نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات!

Hassan Zahid Reveals Samiya Hijab Reality

اسلام آباد سے بڑی خبر! مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔ پولیس حراست میں موجود ملزم حسن زاہد نے تفتیش کے دوران ایسے انکشافات کر دیے جنہوں نے کہانی کا رخ ہی بدل ڈالا۔

پس منظر

ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے۔ چند سال پہلے وہ راولپنڈی کے سکس روڈ پر ایک گرلز ہاسٹل میں رہتی تھیں جہاں سے انہوں نے مختلف شیشہ کیفوں کے اشتہارات میں کام شروع کیا۔ بعد ازاں اسلام آباد کے سیکٹر ای-الیون منتقل ہوئیں اور اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ کرائے کے گھروں میں قیام پذیر رہیں۔

تعلقات اور مہنگا لائف اسٹائل

لاہور کے رہائشی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت سے وابستہ حسن زاہد نے بتایا کہ تقریباً آٹھ ماہ پہلے اس کا سامعہ سے رشتہ قائم ہوا۔ اس کے بقول، وہ نہ صرف سامعہ کے موجودہ گھر کا ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتا رہا بلکہ ایک نئی کالی ہنڈا سوک بھی سوا لاکھ روپے مہینے پر دلائی۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی بلز، گھریلو اخراجات حتیٰ کہ لاکھوں روپے کی کوکین بھی خرید کر دیتا رہا۔

تنازع کی جڑ

حسن زاہد نے انکشاف کیا کہ رشتے میں دراڑ اس وقت آئی جب اس نے سامعہ کے موبائل پر کسی اور شخص کا پیغام دیکھ لیا۔ اسی سے تلخیاں بڑھیں، اور کئی بار اس نے سامعہ پر ہاتھ بھی اٹھایا۔ واقعے سے چند روز قبل دونوں نے سرینا ہوٹل میں قیام کیا، جس کا کرایہ بھی ملزم نے ادا کیا۔

واقعہ والے دن جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب حسن زاہد نے سامعہ سے 50 لاکھ روپے واپس مانگے، جو اس کے بقول گاڑیوں کی خریداری کے لیے دیے گئے تھے۔ سامعہ کے انکار پر تکرار ہوئی، فون چھیننے کی کوشش پر ہاتھا پائی ہوئی، اور اسی دوران سامعہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈال کر اپنی جان کو خطرہ ظاہر کیا اور پولیس سے مدد مانگی۔

پولیس کی کارروائی

سامعہ کی ویڈیو کے بعد پولیس حرکت میں آئی، مقدمہ درج ہوا اور چھاپوں کے بعد حسن زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس وقت وہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس موجود ہے۔

سامعہ کا مؤقف

دوسری طرف سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ حسن زاہد ایک نوسرباز ہے، گاڑیوں کا بزنس محض ڈرامہ ہے، اس کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔ وہ کئی ماہ سے اس کے پیسوں پر زندگی گزار رہا تھا، شادی کے لیے دباؤ ڈالتا اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

اگلا مرحلہ

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے اور جیسے جیسے چھان بین مکمل ہوگی، مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ کیس سوشل میڈیا پر سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ رہا ہے اور ہر دن ایک نیا رخ دکھا رہا ہے۔

Hassan Zahid Reveals Samiya Hijab Reality

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hassan Zahid Reveals Samiya Hijab Reality and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hassan Zahid Reveals Samiya Hijab Reality to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   78 Views   |   04 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 September 2025)

منگنی کے باوجود سامعہ کس سے بات کرتی تھی؟ حسن زاہد کے نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات!

منگنی کے باوجود سامعہ کس سے بات کرتی تھی؟ حسن زاہد کے نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منگنی کے باوجود سامعہ کس سے بات کرتی تھی؟ حسن زاہد کے نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts